PRESS RELEASE DATE 26.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(582)
26-09-2022
 بہاول پور(   ) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب فیصل شاہکار کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت  اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(583)
26-09-2022
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ناجائز اسلحہ اور دائو پر لگی رقم بھی قبضہ پولیس میں، درجنوں ملزمان گرفتار، مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ صدر حاصلپور اورکوتوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے02 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے2790گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ چنی گو ٹھ، مسافر خانہ، ڈیراور، صدر حاصلپور، قائم پور اور صدر احمدپورشرقیہ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوء07 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے315 لیٹر دیسی شراب  اور 50 لیٹر لہن برآمد کر لی۔اسی طرح تھانہ صدربہاولپور، صدر احمد پور ، نوشہرہ جدید اور تھانہ ڈیراور پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے07 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30 بور، 03 عدد بندوق 12بور اور 03 عدد ریپیٹر 12 بور برآمدکرلیے۔ تھانہ کینٹ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی 04 ملزمان گرفتار، داوپر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد ۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(584)
26.09.2022
بھاولپور(  ) ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپورکی ٹریفک آگاہی مہم،  شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک آگاہی مہم کے تحت پروگرامز و لیکچرز کاانعقاد۔ پی ایچ پی پولیس جھانگی والا کے ہمراہ ڈرائیوروں کو ریفلیکٹرز چسپاں کرنے اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت ،اوور لوڈنگ اور سموک کا اخراج روکنے کے لیے عام لوگوں اور ڈرائیوروں کے لیے پمفلٹس کی تقسیم۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک عباس اختر کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپور کی جانب سے پی ایچ پی جھانگی والا بیٹ پر ڈرائیوروں اور عام عوام میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں پروگرامز و لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر شازیہ رمضان نے ڈرائیورز اور عوام الناس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر افراد کا وہیکلز چلانا منع ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے افراد اپنے موٹر سائیکل پر بیک سائیڈ ویو مررزضرور لگوائیں۔ ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں ۔ون ویلنگ قابل گرفت و قابل سزا کے ساتھ ساتھ یہ ایک خونی کھیل ہے جس کا انجام بھیانک موت یا مستقل معذوری ہو سکتا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات ہمراہ رکھیں۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں  عوام الناس میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ آگاہی پروگرام اور لیکچر کے دوران عوام الناس کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈرائیوروں اور عوام الناس نے ٹریفک پولیس بہاولپور کی آگاہی مہم کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام و لیکچرز کا انعقاد ضروری ہے تا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور حادثات سے بچاو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

********************

Monday, September 26, 2022