PRESS RELEASE DATE 27.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(585)
27.09.2022
بہاول پور()بہاولپور پولیس کی سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات سے وابستہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں،ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشر ہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کی امتناع منشیات پالیسی''پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ سول لائن،سمہ سٹہ، گوٹھ اور خیرپور ٹامیوالی نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عمران، ملازم حسین، فاروق، عبدالمجید اور ریاض احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے790 لیٹردیسی شراب ، 02بوتل ولائتی شراب ، 400لیٹرلہن معہ 01چالو بھٹی برآمدکرلیں۔تھانہ کینٹ ، سول لائن اورصدر یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمانزیشان عرف شان،آصف اورغلام مرتضی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2805گرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ کینٹ اور مسافر خانہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان نوید اور آصف کے قبضہ سے02عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے۔اس طرح تھانہ عباس نگرنے آئس فروش ملزم دلبر کے خلاف کاروائی کرکے پابند سلاسل کردیا ۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
ریس ریلیز (586)
27-09-2022
بہاول پور() ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ڈسڑکٹ پولیس لائن ریکریشن ہال میں تفتیشی افسران کیلئے ہفتہ وار کپسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں افسران نے تفتیشی افسران کو تفتیش سے متعلقہ قوانین، انوسٹی گیشن تیکنیکس ، کرائم سین مینجمنٹ اور اخلاقیات و اقدار پر لیکچر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگرکے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی زیرنگرانی ڈسڑکٹ پولیس لائن ریکریشن ہال میں تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ  کپسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خضر اقبال ڈسٹرکٹ پبلک پرسیکیوٹر بہاولپور، ڈاکٹر محمد واجد کرائم سین انوسٹی گیٹر(پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بہاولپور)انسپکٹر لیگل جام محمد محسن ، محمد علیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاولپور، انچارج پولیس کرائم سین یونٹ اورانچارج سی ڈی آر نے تفتیشی افسران کو تفتیش سے متعلقہ قوانین، انوسٹی گیشن تیکنیکس ، کرائم سین مینجمنٹ اور اخلاقیات و اقدارپر لیکچر دیا۔ لیکچر دینے والے افسران نے تفتیشی افسران کو کپسٹی بلڈنگ کورس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سنگین اور دیگر مقدمات درج ہونے کے بعد روایتی اور جدید طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرتی ہے،پولیس مثل مقدمہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو سزاد لوانے میں اپنی تمام تروسائل اور توانائیاں صرف کرتی ہے، پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ کا ملزمان کو سزا دلوانے میں نہایت اہم رول ہے، پولیس اور پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ نے ملکر جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے، ملزمان کو مقدمات میں کم سزا یا بری ہونے سے ان کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ دوبارہ کرائم کرتے ہیں، ان کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی حوصلہ شکنی ہو اور دوسرے ان سے سبق حاصل کریں۔ مزید تفتیشی افسران کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کے معیار کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، تفتیش کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جیساکہ آ پ لوگ دن رات جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کام کرتے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کو ممکن بناتے ہیں پھر مرحلہ آتا ہے ان ملزمان کے خلاف پیروی مقدمات اور عدالتوں سے ان کی سزایابی کا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب تفتیش کے ساتھ مثل کو یکسو اس طور کیا جائے کہ اس میں کوئی سقم نہ ہو، مثل میں کڑی سے کڑی ملی ہونا ضروری ہے تاکہ مجرم سزا یابی سے نہ بچ سکیں،انہوں نے تفتیشی افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ٹیکنیکل بنیادوں پر ہے، روایتی اور جدید دونوں طریقوں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھانا ہے مثل میں رہ جانے والے نقائص کو دور کریں، تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو ذہن نشین اور ان پر عمل کریں، انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے انسانیت کی خدمت کے لئے محنت اور نیک نیتی سے کام کرنا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(587)
27.09.2022
؎بہاولپور()ڈی پی او عبادت نثار کی طرف سے ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے رات کے اوقات میں مختلف مقامات کے علاوہ خارجی اورداخلی راستوں پرمؤثرسنیپ چیکنگ کے احکامات جاری،داخلی وخارجی راستوں پرجدید ٹیکنالوجی کے رجحانات کے تحت سنیپ چیکنگ کی جائے تو جرائم پیشہ عناصر کی ضلع میں آمدورفت نہیں ہو سکتی،ڈی پی او 
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیکنگ قانون شکنی کی عملی مانیٹرنگ کی پہلی نتیجہ خیز سیڑھی اورایک بڑاقانونی ہتھیارہے،سنیپ چیکنگ کو اگر اس کی روح کے مطابق عمل میں لایا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور بہت سے جرائم کا قبل از وقت انسداد کیا جا سکتا ہے،ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے رات کے اوقات میں ضلع کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اورداخلی راستوں پر مؤثرسنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیں،سنیپ چیکنگ کرنے والے افسران اگر ماہرانہ انداز میں یہ کام کریں تو ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں سے نا کوئی قانون شکن ضلع میں آ سکتا ہے اور نا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مال مویشی چوری، ناجائزاسلحہ اورمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں،اگر سستی،لاپرواہی اورغفلت نا برتی جائے تو مؤثر سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ عناصر،گینگز بھی پکڑے جا سکتے ہیں جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحمل روک کر معاشر ے کومعاشرتی بدامنی سے بچایا جا سکتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

Tuesday, September 27, 2022