PRESS RELEASE DATE 28.09.2022 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(588)

28-09-2022

بہاول پور( )پولیس کی قماربازوں،منشیات فروشوںاورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں، 47 ملزمان گرفتار، دائوپرلگی رقم،منشیات میں 210بوتلیں ولائتی شراب ،8430 لیٹر شراب،4255 لیٹر لہن اور09 چالوبھٹیاں اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکاراور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجابڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔ تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے16200روپے کے قریب دائو پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ عنائتی ، کینٹ، سول لائنز، سمہ سٹہ ، مسافرخانہ ، صدر احمدپور شرقیہ، دھوڑ کوٹ، اور سٹی حاصلپور نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے17 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے210بوتلیں ولائتی شراب ،8430 لیٹر شراب،4255 لیٹر لہن اور09 چالوبھٹیاں برآمدکرلیں۔ پولیس تھانہ سول لائنز، بغدادالجدید، صدر بہاولپور، مسافرخانہ ، ڈیرہ نواب صاحب، چنی گوٹھ، ہیڈراجکاں، اور خیرپورٹامیوالی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 09 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 8255گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ کینٹ اور نوشہرہ جدید پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے02 ملزمان کے قبضہ سے01عدد بندوق 12بور اور01عددرپیٹر12 بور برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(589)

28-09-2022 

بہاول پور ()تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیاں، 19ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد،مقدمہ درج۔جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان کے خلاف بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اسی سلسلہ میں تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پرقماربازوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19قماربازوںکوگرفتارکرلیا۔قماربازوں میںاصغر، عظیم بخش، رب نواز ، تاج محمد، سعید، شریف، بشیر احمد، رب نواز، عامر، صابر،مختار، حنیف، فرحان، اصغر، اللہ ودھایا ، اللہ بخش ، حفیظ، رشید، ملازم حسین  شامل ہیں۔ان کے قبضہ سے 16190روپے داؤ پر لگی رقم کے ساتھ جوئے کا سامان بھی برآمد کر لیا۔ تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہینگی۔ان کے خلاف بھرپورکاررروائیا ں کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔

ترجمان بہاولپورپولیس 

******************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(590)

28-09-2022

بہاول پور( ) پولیس تھانہ عنائتی کی کچی و پکی شراب بنانے اورسپلائی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،ایک ہی دن میں 8000 لیٹرسے زائدشراب ولہن معہ 08چالوبھٹیاں برآمد،مقدمات درج،انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر قیمتی جانوں کو بچایا جائے گااورمعاشرتی امن کو بحال رکھا جائے گا،ڈی پی او عبادت نثار

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارنے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  کچی دیسی شراب سے انسیڈنٹ کا خطرہ موجو د رہتا ہے۔اس سے بچنے کے لیے ایسا فعل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ کوئی وقوعہ سرزد نہ ہو۔ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ عنائتی پولیس نے عید کے موقع پر تیا رکی جانی والی دیسی شراب کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم شاہ محمد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 900 لیٹردیسی شراب،130 لیٹر لہن معہ چالوبھٹی ،نوازسے1000لیٹردیسی شراب،800 لیٹر لہن معہ چالوبھٹی، عطاء محمدسے1000 لیٹر،400لہن معہ چالوبھٹی،سجاد سے1000 لیٹر ،400 لیٹرلہن معہ چالوبھٹی ،مظہرسے1000 لیٹر ،600 لیٹرلہن معہ چالوبھٹی،عمران سے1000 لیٹر ،600 لیٹرلہن معہ چالوبھٹی ،  انوار سے1100 لیٹر ،600 لیٹرلہن معہ چالوبھٹی، سجاد سے1000 لیٹر ،675 لیٹرلہن معہ چالوبھٹی برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرہ کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(591)

28-09-2022

بہاولپور() پولیس تھانہ سول لائنز کی شراب فروش کے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار،ولائتی شراب کی بھاری کھیپ برآمد، مقدمہ درج،ایسی معاشرتی برائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک اور اس کے تدارک کے لیے دستیات وسائل کو بروئے کار لایاجا رہا ہے،ڈی پی اوعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی منشیات کے حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی قیادت میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ سول لائنزپولیس نے تھانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں ولائتی شراب کی بوتلیں و ٹین پیک برآمد کر لیے،پولیس تھانہ سول لائنز نے مخبر کی اطلاع پرکہ منشیات فروش مشتاق جو کہ ولائتی شراب پیتا ہے اور تعلیمی اداروں میں سپلائی کرتا ہے اس وقت سمیع اللہ چوک کے پاس موجود ہے ، محمداختر اے ایس آئی ہمراہ ملازمان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے  موقع پر پہنچا ایک شخص02عدد تھیلا جات اور سفری بیگ لیے موجود تھا پولیس کو دیکھ کر کھسکنے لگا جس کو ہمراہ ملازمان قابو کرلیا تلاشی لینے پر ولائتی شراب کی مختلف اقسام کی چھوٹی وبڑی بوتلیں اور ٹین پیک کل210عدد برآمد ہوئے، ملزم نے مشتاق سکنہ ماڈل ٹائون بی کے نام سے شناخت کروائی،  ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی اوعبادت نثار نے کہا کہ اگر یہ شراب مقررہ اہداف تک پہنچ جاتی تو اس سے معاشرتی امن خراب ہوتا،جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، معاشرے کو ایسے عناصرسے پاک کرنے کی جنگ جاری ہے۔اس کے تدارک کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈی پی اونے شراب پکڑنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

Wednesday, September 28, 2022