PRESS RELEASE DATE 29.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(592)
29.09.2022
بھاولپور(  ) ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپورکی ٹریفک آگاہی مہم، شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک آگاہی مہم کے تحت پروگرامز و لیکچرز کاانعقاد۔  ڈرائیوروں کو ریفلیکٹرز چسپاں کرنے اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت ،اوور لوڈنگ اور سموک کا اخراج روکنے کے لیے عام لوگوں اور ڈرائیوروں کے لیے پمفلٹس کی تقسیم۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیوروں اور عام عوام میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں پروگرامز و لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر شازیہ رمضان نے ڈرائیورز اور عوام الناس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر افراد کا وہیکلز چلانا منع ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے افراد اپنے موٹر سائیکل پر بیک سائیڈ ویو مررزضرور لگوائیں۔ ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں ۔ون ویلنگ قابل گرفت و قابل سزا کے ساتھ ساتھ یہ ایک خونی کھیل ہے جس کا انجام بھیانک موت یا مستقل معذوری ہو سکتا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات ہمراہ رکھیں۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں  عوام الناس میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ آگاہی پروگرام اور لیکچر کے دوران عوام الناس کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈرائیوروں اور عوام الناس نے ٹریفک پولیس بہاولپور کی آگاہی مہم کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام و لیکچرز کا انعقاد ضروری ہے تا کہ ٹریفک کی روانی 
برقرار رکھی جا سکے اور حادثات سے بچاو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(593)
29.09.2022
بہاول پور()بہاولپور پولیس کی سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات سے وابستہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں،ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشر ہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کی امتناع منشیات پالیسی''پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ کینٹ، عباسنگر، سمہ سٹہ، سٹی حاصلپور، صدر حاصلپوراور خیرپورٹامیوالی نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان رب نواز، تنویر، شبیر احمد، نعیم لیاقت، اعجاز اور سرفراز کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے256 لیٹردیسی شراب معہ 01چالو بھٹی برآمدکرلیں۔پولیس تھانہ سول لائن،عنائتی اور خیرپور ٹامیوالی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عبدالرحمن، سرفراز، نزر حسین، اظہر عرف اظہرا، گلزاراور ملازم حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5015گرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ عنائتی، صدرحاصلپوراور قائمپور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان انصر عباس ، عمران ، عزیز اور عمران کے قبضہ سے03عدد پسٹل 30 بور ، 01عدد رائفل 7ایم ایم اور 01عدد رائفل 44بوربرآمدکرلی۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(594)
29.09.2022
بہاول پور پولیس کا جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔
   بہاول پور( ) تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار نے کہا ہے کہ ڈسٹر کٹ بہاو ل پور کا جشن عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے  سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،۔جشن عیدمیلاد النبی ؑﷺکے حوالے سے ضلع بھرمیںکل88جلوس نکالے جائیں گے ۔جن میں "اے"کیٹیگری کے02 ، "بی"کیٹیگری کے 08 اور"سی"کیٹیگری کے78جلوس شامل ہیں۔ضلع بھر میں 254میلاد محفلیں منعقد ہونگی جن پرڈسٹر کٹ پولیس کے1600سے زائد آفیسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ موجودہ ملکی صورت حال اور دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر میلاد مصطفی و محفل نعت کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار نے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی انتہائی چوکس ہوکر سرانجام دیں۔جلوسوں کی بذریعہ  سی سی ٹی وی کیمرہ جات مانیٹرنگ کے علاوہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے۔ جلوس کی جگہ اور روٹس کو بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر ، سنیفر ڈاگ سرچ کروانے کے بعد خار دار تاروں سے سیل کر دیا جائے۔ جلوس میں انٹری کے لیے ایک ہی راستہ استعمال ہوگا جس میں جسمانی تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ مقامی جلوس انتظامیہ اپنے رضا کار مہیا کرے گی۔ مساجد میں لائوڈ اسپیکر کی بجائے ڈیک اسپیکر استعمال کیا جائے گا۔ مساجد میں داخل ہونے والے ہر شخص کو جسمانی تلاشی اور مسجد انتظامیہ کی شناخت کے بعد اندر داخل ہونے دیا جائیگا۔ جلوس  کے آگے،پیچھے اور چھتوں پرپولیس کے ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طے شدہ ضابطہ اخلاق جس میں وال چاکنگ، مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر ، تقاریر اور دیگر اشتعال انگیز مواد کی پابندی پر سختی سے عمل کروائیں۔ ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز ڈیوٹی پر بھجوائے گئے تمام ملازمان کو بریف کریں ۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس، جلوس ، انتظامیہ اور شرکاء سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنے رویوں کو نرم رکھیں۔ ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس اور ایگل فورس ان جلوسوں کے ارد گرد اپنی گشت جاری رکھیں گے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںپولیس لائن میں موجود ریزرو نفری فوری طور پر موقع پر پہنچے گی۔ڈی پی او آفس میںانسپکٹر لیگل عبدالرئوف کی زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔کنٹرول روم نمبر0629250015 ،0629250363ہے ۔ماہ ربیع اول کے دوران جلوس و محفل میلاد کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

Thursday, September 29, 2022