PRESS RELEASE DATE 30.09.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(596)

30.09.2022                      

بہاول پور ( )پولیس تھانہ اوچ شریف کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،خاتون سمیت04ملزم گرفتار، 06کلوگرام سے زائد چرس  برآمد، مقدمات درج، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے ،بہاولپورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او عبادت نثار ۔

تفصیل کے مطابق  نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشر ہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کی امتناع منشیات پالیسی''پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کے مطابق تھانہ اوچ شریف پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی۔ محمد افصل نواز SIنے گرفتارملزم محمد سجاد کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ مٹھو کیلاش SIنے ملزمہ شاہینہ بی بی کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 1200گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ اوچ شریف پولیس کی دوسری کارروائی میں نعیم اخترASIنے ہمراہی ملازمان مخبر کی اطلاع پرشمیم آباد اوچ شریف سے ملزم شہزاد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 2200گرام چرس برآمد کرلی۔ اوچ شریف پولیس کی کارروائی میں نعیم اخترASIنے شمیم آباد نزد پل مہانہ اوچ شریف سے ملزم مشتاق کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے1550گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ اوچ شریف پولیس نے علیہدہ علیہدہ مقدمات درج کرلئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سماج دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(597)

30-09-2022

بہاول پور()ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہری منعقدکرنے کاتسلسل جاری،عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیزتک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل کوبروئے کارلایاجا رہاہے، ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے احکامات کی روشنی میںڈی پی او کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقہ کی مساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری رکھاہواہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل اسی طرح جاری رہے گاتاکہ شہریوںکے مسائل کو ان کی دہلیزپرسنااورحل کیا جاسکے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترمیں بھی شہریوں کے مسائل سن کرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔

ترجمان بہاولپورپولیس

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(598)

30-09-2022

بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

Friday, September 30, 2022