PRESS RELEASE DATE 01.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(688)

01.11.2022

بہاول پور( )پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند امیدواران کی طرف سے فارم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ،امید واران کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں 07کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ڈی پی او بہاولپور کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں بھرتی کاؤنٹرز کا وزٹ ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضرورری ہدایت جاری کیں۔

تفصیل کے مطابق بھرتی برائے کانسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان ڈسٹرکٹ پولیس ،اسسٹنٹ ٹریفک پولیس میں بھر تی کے خواہشمند امیدواران کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں فارم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔فارم جمع کروانے کے لیے امیدواران کے لیے07 علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔جہاں پر امیدواران درخواست فارم معہ تصدیق شدہ کاغذات مورخہ 01.11.2022 تا 15.11.2022تک جمع کروا سکتے ہیں۔کنسٹیبل و لیڈی کنسٹیبل ڈسٹرکٹ پولیس اوراسسٹنٹ ٹریفک پولیس میں مرد وخواتین امیدوار فارم جمع کرواسکتے ہیں۔امیدواران کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد جمع کیے جا رہے ہیں۔ اس مو قع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل 100 فیصد میرٹ پرمکمل کیے جارہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اورصرف وہی امیدوار اہل ہوں گے جو میرٹ پر آئیں گے ۔ بھرتی میں شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کی بائیو میٹرک ویری فیکشن بھی کی جارہی ہے۔ امیدواران کی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 ***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(689)

01.11.2022

بہاولپور()پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ ماہ اکتوبر2022 میں 133019مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے56اشتہاری اور23 عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا۔ جبکہ کل 434691مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 147پولیس کو مطلوب گاڑیوںکا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ اکتوبر 2022 میں بہاولپور پولیس نے  سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ 133019مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے56اشتہاری اور23 عدالتی مفرران کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 434691مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 147 پولیس کو مطلوب گاڑیوںکا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرکرائم کنٹرول اور کرائم پریوینشن میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

 

 

 ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(690)

01.11.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری گذشتہ 02 روز میں 21 ملزمان گرفتار،05کلوگرام چرس،102لیٹر دیسی شراب،04عدد پسٹل30بور اور01 عدد پسٹل9 ایم ایم برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات واسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔تھانہ قائمپور، ڈیرہ نواب اور صدریزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کاشف،  اصغر اور الطاف کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے122لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔تھانہ کوتوالی، عباسنگر، دھوڑکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے ملزم شوکت علی، راشد، ارشد اور اورنگزیب کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 04کلو 910گرام سے ذائدچرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ بغداد الجدید ،سٹی یزمان اورسٹی حاصل پورپولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ایاز، فہیم،عمار زکا، الیاس اورآصف کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے04عدد پسٹل 30بوراور01عدد پسٹل 9ایم ایم برآمدکرلیے۔اسی طرح تھانہ مسافرخانہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 
Tuesday, November 1, 2022