PRESS RELEASE DATE 02.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(690)

02.11.2022

بہاول پور)  (  عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام ۔بہاولپور پولیس کی جانب سے گذشتہ ماہ اکتوبر2022 کی پولیس خدمت کاونٹرزکی کارگردگی رپورٹ شائع کر دی گئی۔ماہ اکتوبرمیں کل 288 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جس میں عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میڈیکل لیگل سروسز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ڈی پی او عبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی میعاری میڈیکولیگل سروسز کی پالیسی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پولیسخدمت کاونٹرکے زریعے متاثرہ شخص / مضروب کو تھانہ کے بجائے براہ راست ہسپتال لے جا کر میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ڈاکڑوں کے معائنے کے بعد ،میڈیکل سرٹیفیکٹ بنائے جاتے ہیں ۔گذشتہ ماہ اکتوبر 2022میں پولیس خدمت کاونٹرز کی براہ راست معاونت سے 288 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے ، جس میں 227 مرد حضرات اور61 خواتین مستفید ہوئے۔اس سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل پولیس صفدر بھٹی اور انکی ٹیم 24 گھنٹے سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرپشن سے پاک ، شفاف، بااخلاق اوربہترین ماحول میں باکردار ٹیم اپنے فرائض کی انجام دے رہی ہیں ۔خواتین کے لئے لیڈ ی پولیس کا عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جوکسی بھی ایمر جنسی یا حادثہ کی صورت میں ریسکیو1122 سے مسلسل رابطے میںرہتے ہیں۔ متاثرہ شخص کی فوری طور پر رہنمائی کرتے ہوئے مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد فوری طورپر طبی امداد و معائنہ کراتے ہیں۔ ایم ایل سی کی تکمیل کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز/ میڈیکل اسٹاف کے عملے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ایم ایل سی کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کوفوری طور پر آگاہ کرتے ہیں جو کہ مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پولیسخدمت کاونٹر ڈی پی او بہاول پور کے براہ راست نگرانی میں ہوتا ہے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کو معاری سروسز کی فراہمی کے لئے  بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے  پولیس خدمت کاونٹر کا قیام معیاری سروسز کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(691)

02.11.2022

بہاول پور(    )منشیات سے پاک معاشرہ ہمارا عزم، بہاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم کے تحت کریک ڈائوں جاری ، مختلف کاروائیاں،12گرفتار،717 لیٹر دیسی شراب،200لیٹرلہن ،02چالوبھٹیاں، منشیات فروشوں سے 820گرام چرس برآمد،مقدمات درج۔ اپنے شہر ، گاوٗں یا محلے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بہاولپور پولیس کا ساتھ دیں، ڈی پی او عبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی ہدایات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ سمہ سٹہ نے دیسی شراب کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے زاہدسے 60لیٹر ، ندیم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 60لیٹر،تھانہ کینٹ پولیس نے اکرم سے50لیٹر،تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے امجد سے 60 لیٹر عابد سے 30لیٹراور محبوب سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی،تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے ممتاز کے قبضہ سے 20لیٹراور مراد سے 50لیٹر شراب،100لیٹر لہن معہ چالوبھٹی برآمدکرکے محمدعباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ سٹی حاصلپورپولیس نے عدیل مسیح سے207لیٹ شراب اور شعبان کے قبضہ سے 150لیٹر شراب اور 100لیٹر لہن معہ چالوبھٹی برآمدکرلی۔اسی طرح سمہ سٹہ اور سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے الیاس اور سیفل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 820گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیامتعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(692)

02.11.2022

بہاول پور( )پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند امیدواران کی طرف سے فارم جمع کروانے کا سلسلہ دوسرے روز جاری ،امید واران کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں 07کائونٹر قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق بھرتی برائے کانسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان ڈسٹرکٹ پولیس ،اسسٹنٹ ٹریفک پولیس میں بھر تی کے خواہشمند امیدواران کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں فارم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔فارم جمع کروانے کے لیے امیدواران کے لیے07 علیحدہ علیحدہ کائونٹرز بنائے گئے ہیں۔جہاں پر امیدواران درخواست فارم معہ تصدیق شدہ کاغذات مورخہ01.11.2022 تا15.11.2022تک جمع کروا سکتے ہیں۔کنسٹیبل و لیڈی کنسٹیبل ڈسٹرکٹ پولیس اوراسسٹنٹ ٹریفک پولیس میں مرد وخواتین امیدوار فارم جمع کرواسکتے ہیں۔امیدواران کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد جمع کیے جا رہے ہیں۔ اس مو قع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل 100 فیصد میرٹ پرمکمل کیے جارہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اورصرف وہی امیدوار اہل ہوں گے جو میرٹ پر آئیں گے ۔ بھرتی میں شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کی بائیو میٹرک ویری فیکشن بھی کی جارہی ہے۔ امیدواران کی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

Wednesday, November 2, 2022