PRESS RELEASE DATE 03.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(693)

03-11-2022

بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف ماہ اکتوبر 2022میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 82 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ماہ اکتوبر2022 میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 109موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(694)

03-11-2022

بہاول پور()پولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،متعددملزمان گرفتار،05 عددپسٹل 30بوراور بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے، ڈی پی اوعبادت نثار ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکاراور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس عبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدددملزمان کوگرفتاررکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔ کاروائیوں میں پولیس تھانہ چنی گوٹھ ، سمہ سٹہ ، ہیڈراجکاں، سٹی حاصلپور اور قائمپورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان شہزاد، رمضان، نعیم ارشد، عمران اور سلیم کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے 05 عدد پسٹل 30بور برآمدکرلیے،پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ اور سٹی حاصلپور نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان قیصر شاہ اور اللہ رکھاسے 95لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی،پولیس تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ اورسٹی یزمان نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان راول اورعبدالمالک 750گرام سے زائدچرس برآمدکرلی ۔جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اسی طرح مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے،ان خیالا ت کااظہارڈی پی اوعبادت نثار نے ضلع کے ایس ایچ او زکو جاری ہدایات کے دورن کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(695)

03-11-2022

بہاولپور()ڈی پی اوعبادت نثار کا شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت ،تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں ہیں ،ان کی جان ومال کی حفاظت ہمارا ولین فرض ہے۔ شہریوںکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں،ڈی پی او

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ا نسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات کی روشنی میںشہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت جاری کیں۔پکار15پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7 ایکٹیوہے۔شہری ایمرجنسی صورتحال میں پکار15پر اطلاع دیتے ہیں،جس پر پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس ہونا چاہیے۔ متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس نہ ہونے پروارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، انہوںنے مزیدکہا کہ ضلع بھر میں پکار15کو موصول ہونے والی ٹیلی فون کالز،ان کامتعلقہ پولیس کو اطلاع دینا اور متعلقہ پولیس کے رسپانس تک کے تمام عمل کومانیٹرکیاجارہاہے۔غفلت ولاپرواہی ہر گز برداشت نہیں ،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتربنایاجائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

Thursday, November 3, 2022