PRESS RELEASE DATE 04.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(696)

04.11.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ایک ہی روز میں 08 ملزمان گرفتار،02کلوگرام سے ذائد چرس،300لیٹر دیسی شراب ولہن معہ 02چالو بھٹیاں اور01عدد پسٹل30بوربرآمد،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ کینٹ، صدر احمد پور شرقیہ اور صدرحاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ثناء اللہ،قاسم اور کاشف شہزاد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے300لیٹر دیسی شراب اور 02چالو بھٹیاں برآمدکرلی۔تھانہ کینٹ، سول لائن اور بغداد الجدید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صدیق،غلام رسول عرف سولی حوالاتی اور زبیر عرف زبیری کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2134گرام سے ذائدچرس اور04گرام سے زائد ہیروین برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد بخش عرف نمرو کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے01عدد پسٹل 30بوربرآمدکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(697)

04-11-2022

بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوںکے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(698)

04-11-2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی بہاولپورپولیس نے گزشتہ ماہ منشیات فروشی اور قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو بہترین تفتیش کے باعث کیفر کردارتک پہنچایا،بھاولپور پولیس کی شب وروز کی محنت اور میرٹ پر تفتیش کی بدولت عدالتوں میں ٹرائل کے بعد02 ملزم کو سزائے موت ، 02ملزمان کو عمر قید و جرمانہ کی سزا ۔دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے میرٹ پر تفتیش جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔

بہاول پور(      )تفصیل کے مطابق  بھاولپور پولیس نے میرٹ پر اندراج مقدمات اور تکمیل تفتیش کی بدولت متعدد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ ملزمان کو پولیس کی کامیاب تفتیش کی بدولت قانون رائج الوقت کے مطابق سزائیں دلوائی گئیں۔ مقدمہ نمبر510/20زیر دفعہ 302 تھانہ اوچ شریف میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم ناصر حسین جس نے عبداللہ نامی13سالہ بچے کو کو فائر کر کے قتل کردیا تھا۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ناصر حسین کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر303/21زیر دفعہ 302 ،388  تھانہ صدر یزمان میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم عمران نے اپنی بیوی مسماہ کرن بی بی کوگلہ کھوٹ کے قتل کردیا تھا۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر234/22زیر دفعہ 302 تھانہ سول لائن میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم کاشف جس نے پسرم سعود نامی لڑکا کو فائر کر کے قتل کردیا تھا۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کاشف کوعمر قید کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر611/21زیر دفعہ 302 ْتھانہ سمہ سٹہ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم اللہ بخش نے اپنی بیوی منظوراں بی بی کوکلہاری کے وار سے قتل کردیا تھا۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اللہ بخش کوعمر قید کا حکم سنادیا۔. مقدمہ نمبر237/22زیر دفعہ 9سی تھانہ قائم پور میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم محمد صدیق نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور گزشتہ ماہ میںعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد صدیق کو04سال06 ماہ قید اور 20000روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔  مقدمہ نمبر96/21زیر دفعہ 9سی  تھانہ صدر حاصل پور میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم حبیب حسین نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور گزشتہ ماہ میںعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حبیب حسین کو01سال قید کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر432/21زیر دفعہ 9سی تھانہ قائم پور میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم سلیم عباس نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور گزشتہ ماہ میںعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سلیم عباس کو01سال قید کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر239/22زیر دفعہ 9سی تھانہ قائم پور میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم محمددلشاد نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور گزشتہ ماہ میںعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد دلشاد کو04سال قید اور 20000روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔اس ضمن میں ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہیچانے کے لئے ہم میرٹ پر مقدمات کا اندراج اور تکمیل تفتیش یقینی بنا رہے ہیں ۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

Friday, November 4, 2022