PRESS RELEASE DATE 05.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(699)
05-11-2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاولپور میں بہاولپور پولیس سے ریٹائرڈہونے والے سینئر و جونئیر پولیس افسران کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا اہتمام، ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور تحائف دیے گئے۔محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ کا سرمایہ ہوتے ہیں ،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار۔
 تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کے ریکریشن ہال میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر و جونئیر پولیس افسران کے اعزاز میںپرُوقارالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں سب انسپکٹر ز شوکت علی،محمد ارشد،غلام مرتضیٰ،شمس الدین،امتیاز نبی،محمد اقبال اورقادر بخش۔ اے ایس آئی لیاقت علی،احمد خان ، انیس الرحمان،محمد فیاض اور عمر حیات۔ہیڈ کانسٹیبلزمحمد عابد،ناظر حسین اور رفاقت علی اورریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبلز میں نور علی، رب نواز، ظہور احمد، محمد ایاز، ظہور احمد، مطلوب شاہ، شوکت علی، رب بواز، اختر حسین، محمد اکرم، محمد قاسم، محمد اسلم، محمد رفیق، محمد یوسف اورمحمد افضل شامل ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے اس موقع پر ریٹائر پولیس افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہوتے ہیں،ان پر محکمہ کو فخر اورناز ہوتاہے،پولیس سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبرہوتاہے،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ملازمین نے محکمہ پولیس میںاپنی سروس پوری کی ہے جس کو آج عزت وا حترام سے سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے الوداع کیا جارہاہے جو کسی بھی ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے لیے ایک اعزاز ہوتاہے،آپ کے لیے ہمیشہ ڈی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں،پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پولیس ویلفیئر مرکزپررابطہ کرسکتے ہیں،آخر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈی پی اونے تعریفی سرٹیفکیٹ اور تحائف دیے اوران کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

******************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(700)
05-11-2022
بہاول پور()پولیس کی شراب فروشوںاورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ03عددپسٹل30 بور، 01عدد رائفل 30بور اور 200لیٹر سے ذائددیسی شراب معہ 02چالو بھٹیاں برآمد،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثاسرکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دیسی شراب اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ سمہ سٹہ، سٹی احمد پور شرقیہ، نوشہرہ جدید اورصدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سلمان ، مہمن، عمار، عمر نذیر، ساجد مرید اور جابر شاہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے205 لیٹر دیسی شراب و لہن اور02 چالوبھٹیاں برآمدکرلیں۔تھانہ بغداد الجدید، عباس نگر،صدر احمد پور شرقیہ اور ہیڈ راجکاں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان اکبر،احمد، احمد بخش اور امان اللہ کے قبضہ سے03عددپسٹل30 بور، 01عدد رائفل 30بور برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(701)
05-11-2022
بہاول پور()ڈی آئی جی سید احمد مبین شہیدپولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے صبح و شام کے89ویں بیج کی ٹریننگ مکمل،اب تک ادارہ ہذا سے تقریبا 09 ہزار امیدوار ر ڈرائیونگ سرٹیفیکٹ حاصل کر چکے ہیں،ٹریننگ اسکول میں تربیت حاصل کرنے والوں کو بہترین ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے متعلق بھی بھرپورآگاہی فراہم کی جارہی ہے، لائسنس کے معاملہ میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے گا،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پور میں شہریوں کو ڈرائیونگ کی بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں صبح و شام شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو بہترین تربیت دی جاتی ہے، اسی سلسلہ میں 2 ہفتے پرمشتمل ٹریننگ کے بیج  89موٹر کارکے سٹوڈنٹس اپنی دو ہفتہ پر مشتمل ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے اورنمایاں نمبر حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ اسکول محمد ایوب گجر ایس آئی نے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ ڈ رائیونگ اسکول کے اسٹاف بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دے رہے ہیں جن کو بعد ازاں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں طلباء کو ٹریننگ کے پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے کی مصروف روڈز پرپیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو۔ کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو صبح اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹیننس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں.اب تک ادارہ ہذا سے تقریبا 09 ہزار امیدوار ڈرائیونگ سرٹیفیکٹ حاصل کر چکے ہیں۔،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،کسی بھی شہری کو میرٹ کے خلاف ڈرائیونگ لائسنس جاری  نا کیا جائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس جاری کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ بھاولپور پولیس پیشہ وارانہ اور احسن انداز سے بھاولپور کے شہریوں کو ٹریفک کے قوانین آگاہی کے ساتھ ساتھ روڈ سینس ڈویلپ کر رہی ہے ۔ نئے 90ویں بیج کا آغاذ سوموار مورخہ 2022-11-07 سے ہو جاے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس

Saturday, November 5, 2022