PRESS RELEASE DATE 06.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(702)
06-11-2022 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(703)
06.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر بہاولپور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،ضلعی پولیس نے رواں ماہ نومبر میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 41 ملزمان کو گرفتار کر کے 03 کلو سے زائد چرس 1500لیٹر سے زائد شراب و لہن معہ 07چالوبھٹیاں، 09عدد پسٹل 30بور اور رائفل 44بور برآمد،مقدمات درج۔معاشرتی امن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی پی او عبادت نثارکی ہدایت پر بہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔بہاول پورپولیس نے جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے رواں ماہ نومبر میںسماج دشمن عناصرکے خلاف مختلف کاروائیوں میں 41ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کے دوران07 ملزمان سے 03کلو704گرام سے زائد چرس،1202لیٹردیسی شراب ، 300لیٹر لہن اور07 چالو بھٹیاں برآمدکرلیں۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے 09 عددپسٹل30 بور، 01 عدد رائفل 44بور اوردرجنوں روند برآمدرکرلیے۔اسی طرح قحبہ خانہ کے خلاف کاروائی میں 03ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج بھی کرلیے۔ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ اورسروسز کے ساتھ ساتھ پولیس کی اولین ڈیوٹی جرائم کا خاتمہ بھی ہے اور بہاول پورکو کرائم فری وپرامن بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے۔انہوںنے مزید کہا کہ آپ عوام کی خدمت اورحفاظت کواولین فرض سمجھ کر نبھائیں،  میں ہر قدم پر اپنی فورس ،بہاول پورکی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

Sunday, November 6, 2022