PRESS RELEASE DATE 07.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(704)
07.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ایک ہی روز میں 15 ملزمان گرفتار،05کلوگرام سے ذائد چرس،03عدد پسٹل30بور اورسامان قمار بازی برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ کوتوالی،سول لائن اور سٹی احمد پور شروقیہ پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بلال، مسرت فاخر، عبیر علی اور سمیع گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5070گرام سے ذائدچرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نعمان، غضنفر علی اور تنویر احمد عرف تیرا کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے03عدد پسٹل 30بوربرآمدکرلیے۔جبکہ تھانہ بغداد الجدید پولیس نے رکشہ تیز رفتاری پر قمار بازی کرنے والے 08کس ملزمان کو گرفتار کر کے سامان قمار بازی کے ساتھ داوٗ پر لگی رقم برآمد کر لی ۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(705)
07-11-2022
 بہاول پور(   ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(706)
07-11-2022
بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف رواںماہ نومبر 2022میں اب تک ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 29 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔رواں ماہ نومبر2022  کے پہلے 07روز میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 29موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   
ترجمان بہاولپور پولیس

 

Monday, November 7, 2022