PRESS RELEASE DATE 08.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(707)
08.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری گذشتہ دو روز میں 20 ملزمان گرفتار،07کلوگرام چرس،03عدد پسٹل30بور،110لیٹر شراب دیسی اورسامان قمار بازی برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ کینٹ اور کوتوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کامران اورسعیدا حمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 110لیٹر شراب دیسی برآمد کر لی۔تھانہ عباس نگر،سٹی یزمان،کوتوالی،سول لائن اور سٹی احمد پور شروقیہ پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سجاد حسین،عمر دراز،ابوالعابدزاہد،بلال، مسرت فاخر، عبیر علی اور سمیع گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6990گرام سے ذائدچرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نعمان، غضنفر علی اور تنویر احمد عرف تیرا کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے03عدد پسٹل 30بوربرآمدکرلیے۔جبکہ تھانہ بغداد الجدید پولیس نے رکشہ تیز رفتاری پر قمار بازی کرنے والے 08کس ملزمان کو گرفتار کر کے سامان قمار بازی کے ساتھ داوٗ پر لگی رقم برآمد کر لی ۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(708)
08.11.2022
بہاولپور()پولیس کی جانب سمارٹ پولیسینگ کے ذریعے مشکوک اشخاص کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، رواں سال2022ء میں 138057مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 57ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار۔ 
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔رواں سال 2022ء میںاب تک بہاولپور پولیس نے سمارٹ آئی سسٹم کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے ہوٹلز پر آئے 64980 مہمانوں کو چیک کیا گیاجبکہ ٹریول آئی سسٹم کے ذریعے 73077 مسافروں کو چیک کیا گیا۔جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے57ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ سمارٹ آئی سافٹ ویئر کو سیکیورٹی کے عمل کا مستقل فیچر بناتے ہوئے، بہاولپور پولیس نے سمارٹ آئی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر میںتقریبا 112ہوٹلوں اور43 بس اڈوں کو جوڑ رکھاہے۔سمارٹ آئی نظام پی ایس آر ایم ایس اور سی آر او کے ساتھ مربوط ہے۔ اگر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا کوئی شخص چیک ان کرتا ہے تو پولیس کو اطلاع بھیجی جاتی ہے اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے۔ حکومت پنجاب نے ہوٹلوں کے لیے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ مہمانوں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ہوٹل آئی سسٹم اور مسافروں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ٹریول آئی سسٹم کا استعمال کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرکرائم کنٹرول اور کرائم پریوینشن میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(709)
08.11.2022
بہاول پور() بہاولپور ریجن کے تینوں اضلاع کی کرکٹ اور والی بال ٹیمیں آمنے سامنے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عباسیہ کیمپس کے مرکزی گرانڈ میں کھیلوں کے شاندار ایونٹ کا آغاز، ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار نے ایونٹ کا افتتاح کیا، کرکٹ مقابلوں میں بہاولپور پولیس الیون نے بھاولنگر پولیس الیون اور رحیم یار خان پولیس الیون کو وائٹ واش کر دیا۔ والی بال مقابلوں میں بھاولنگر پولیس الیون کی شاندار کامیابی، پولیس ٹیموں کے مابین ایسے مزید بین الاضلاعی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پولیس کے جوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے، ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہاولپور ریجن کے تینوں اضلاع کی کرکٹ اور والی بال ٹیمیوں کے مابین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عباسیہ کیمپس کے مرکزی گرانڈ میں کھیلوں کے شاندار ایونٹ کا آغاز کر دیا گیا، ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار نے ایس پی انوسٹیگشن ارسلان زاہد اور اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عزیر احمد کے ہمراہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔ کرکٹ مقابلوں میں بہاولپور پولیس الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاولنگر پولیس الیون کو 101 رنز اور رحیم یار خان پولیس الیون کو 115 رنز سے ہرا کر وائٹ واش کر دیا۔ والی بال مقابلوں میں رحیم یار خان پولیس الیون نے حصہ نہیں لیا۔ والی بال میں بھاولنگر پولیس الیون کی بھاولپور پولیس الیون کے خلاف دو ایک کی شاندار کامیابی، کرکٹ اور والی بال کی فاتح ٹیمیں ملتان میں سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں کے لئے ملتان اور ڈی جی خان ریجنز کی فاتح ٹیموں کے مد مقابل ہوں گی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیموں کے مابین ایسے مزید بین الاضلاعی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پولیس کے جوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور عوام الناس کی نظر میں پولیس کا بہتر تشخص اجاگر کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

Tuesday, November 8, 2022