PRESS RELEASE DATE 10.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(712)
10-11-2022
بہاول پور()بہاولپور پولیس کی ماہ اکتوبر 2022ء کی کارکردگی رپورٹ جاری،407مجرمان اشتہاری و72عدالتی مفروران سمیت479 ملزمان گرفتارکرلیے، گرفتارملزمان سے01کروڑ 04لاکھ61ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،69 کلوگرام  سے زائد چرس،7150لیٹر شراب،1665لیٹر لہن اور30چالو بھٹیاں شراب  جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضاء کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق بہاول پورپولیس نے رواں سال ماہ ستمبرمیں 1159مقدمات درج رجسٹر کیے ۔گینگز کے خلاف کارروائیاں میں 02گینگ ٹریس ، ان ملوث 10ملزمان گرفتار ہوئے ، جن سے 19نئے اور پرانے ٹریس آئوٹ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرنے کے علاوہ 23لاکھ 41ہزار سے زائد روپے کا مال مسرقہ برآمدہوا۔ غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے92 مقدمات درج اور92ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے03عددرائفل ،05عددرپیٹر،78عدد پسٹل/ریوالور،02عدد کاربین ، 05عدد بندوق اور418گولیاں برآمدکیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے188مقدمات درج کرکے ان میں ملوث188ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے69 کلوگرام  سے زائد چرس،7150لیٹر شراب،1665لیٹر لہن اور30چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''اے'' کے12اور ''بی'' کے395سمیت407 مجرم اشتہاریوںکے علاوہ کیٹگری اے  کے01 اورکیٹگری بی کے71عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا۔قماربازی کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 09مقدمات درج کرکے 46جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ماہ اگست کی کارگزاری رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(713)
09.11.2022
بہاول پور() بہاولپور ریجن کے تینوں اضلاع کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عباسیہ کیمپس کے مرکزی گرانڈ میں کھیلوں کے شاندار ایونٹ کااختتام ، کرکٹ مقابلوں میں بہاولپور پولیس الیون نے بھاولنگر پولیس الیون کو فائنل میں شکست دے کر فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کر لی، پولیس ٹیموں کے مابین ایسے مزید بین الاضلاعی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پولیس کے جوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے، ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہاولپور ریجن کے تینوں اضلاع کی کرکٹ اور والی بال ٹیمیوں کے مابین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عباسیہ کیمپس کے مرکزی گرانڈ میں کھیلوں کا شاندار ایونٹ اختتام پزیر ہو گیا، ڈی پی او بھاولپور عبادت نثار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ کرکٹ مقابلوں میں بہاولپور پولیس الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاولنگر پولیس الیون کو فائنل میں215 رنز کا حدف دیا جس  کے مقابلے میںبھاولنگر پولیس الیون  170سکور بنا کرایک آور قبل آل ٹیم آوٹ ہو گئی۔ اس سے قبل بھاولنگر پولیس الیون اور رحیم یار خان پولیس الیون میں مد مقابل رہیں جس میں بھاولنگر پولیس نے کانٹے دار مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر لیا۔ ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار نے شاندار کار گردگی دکھانے والیے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔کرکٹ اور والی بال کی فاتح ٹیمیں ملتان میں سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں کے لئے ملتان اور ڈی جی خان ریجنز کی فاتح ٹیموں کے مد مقابل ہوں گی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیموں کے مابین ایسے مزید بین الاضلاعی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پولیس کے جوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور عوام الناس کی نظر میں پولیس کا بہتر تشخص اجاگر کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

Thursday, November 10, 2022