PRESS RELEASE DATE 11.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(714)
11-11-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوںکے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(715)
11.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ،گذشتہ 03 روز میں 39ملزمان گرفتار،03کلوگرام سے ذائدچرس،754لیٹر دیسی شراب ولہن معہ03چالو بھٹیاں،27بوتل ولائتی شراب،11عدد پسٹل30بور،1عدد پسٹل 9ایم ایم ،02 عدد رائفل222آٹو میٹک اور01عدد بندوق12بور برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات واسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔تھانہ صدر بہاولپور، بغداد الجدید، ڈیرہ نواب صاحب،اوچ شریف، دھورکوٹ،نوشہرہ جدید، چنی گوٹھ، خیرپورٹامیوالی، سٹی حاصلپوراور صدر حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان مقصود احمد،طارق محمود، اقبا ل عرف بالا، کامران مسیع، اسرار پطرس، ریاض،اللہ ڈتا، عامر حبیب، رشید،صادق آرائیں، صمدخان، عزیز، اظہر، انشاء الرحمن اور اللہ بخش کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے754لیٹر دیسی شراب و لہن اور 27بوتل ولائتی شراب برآمدکرلی۔تھانہ سٹی یزمان، نوشہرہ جدید،ہیڈراجکاں اور سٹی حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے ملزمان مہتاب علی، عبد الطیف،فیاض احمد،شریف شہزاد اور غفار کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 440گرام سے ذائدچرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ کوتوالی، صدر بہاولپور، چنی گوٹھ، دھورکوٹ، عنائتی،صدر احمد پور شرقیہ، خیر پور ٹامیوالی ، بغداد الجدید، سٹی احمدپورشرقیہ، نوشہرہ جدید، سٹی حاصلپور، اور صدر حاصلپورپولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان منصوربیگ، فاروق، مجید ماتم، آصف، عمران نذیر،سجاد علی،مقبول حسین، شفیق ، بائبل مسیح ، شکیل ، عزیز، اسماعیل، رضوان ، اویس اور اللہ بخش کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے11عدد پسٹل30بور،01عدد پسٹل9ایم ایم ،02عدد رائفل222آٹو میٹک اور01عدد بندوق12بور برآمدکرلیے۔اسی طرح تھانہ مسافرخانہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن
 رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

Friday, November 11, 2022