PRESS RELEASE DATE 12.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(715)

12.11.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ایک ہی روز میں 20 ملزمان گرفتار،01کلو700گرام سے ذائد چرس،265لیٹر دیسی شراب،05عدد پسٹل30بور اور جواریوں سے دائو پر لگی رقم 07ہزار روپے سے زائد برآمد،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ چنی گوٹھ ، اوچ شریف اور سٹی حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان مرید ، یاسین ، سلطان ، حسن رضااور عمران کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 265لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔تھانہ عباس نگر اور نوشہرہ جدید نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عامر ، افضل عرف فضل کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1720گرام چرس برآمدکرلی۔اسی طرح تھانہ بغداد الجدید   ، صدر بہاولپور، سٹی احمدپورشرقیہ، دھوڑکوٹ اور صدر یزمان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عامر، شہباز ، علی حسن ، اشرف اور شہزاد کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے05عدد پسٹل 30بوربرآمدکرلیے۔جبکہ تھانہ اوچ شریف نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ساجد ، ہاشم ، صابر، جنید، گلاب خان اور اسحاق کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم 7090روپے اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔جبکہ ڈیرا نواب صاحب اور دھوڑکوٹ پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر شوکت اور اظہر کو گرفتار کے پابندسلاسل کردیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(716)

12.11.2022

بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار پرانے ملزمان کی گرفتاریوں اورقانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کروں گا، ڈی پی او

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے کوآپریشن کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوعبادت نثار نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔ 

ترجمان بہاول پورپولیس 

 

 

Saturday, November 12, 2022