PRESS RELEASE DATE 13.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(717)
13-11-2022
بہاول پور() پولیس کی ماہ نومبر2022 کے پہلے عشرے کی کارکردگی رپورٹ جاری،135مجرمان اشتہاری  سمیت254 ملزمان گرفتارکرلیے ، قماربازوں سے دائو پر لگی رقم، 17 کلوگرام سے زائد چرس،2287لیٹر شراب،460لیٹر لہن اور11چالو بھٹیاں شراب برآمد، جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضاء کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب  کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے17ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی رقم اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو45ملزمان کوگرفتارکرکے قبضہ سے2287 لیٹر دیسی شراب ، 460لیٹر لہن معہ 11چالو بھٹیاںبرآمدکرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں21ملزمان کو گرفتار کر کے 17کلو800گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے33 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 29عددپسٹل30بور،03عدد رائفل ، 01عددبندوق برآمدکرلی۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''A'' کے10اور ''B'' کے125سمیت135 مجرم اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا ۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(718)
13-11-2022 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************************

Sunday, November 13, 2022