PRESS RELEASE DATE 14.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(719)
14.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرگذشتہ 02روز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں۔ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے30 ملزمان کوگرفتارکرکے 435لیٹر شراب معہ لہن 02چالوبھٹیاں،03کلوگرام سے زائدچرس  اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ کینٹ، چنی گوٹھ، اور قائمپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ذیشان، ملک جمعہ، سلیم، غلام حسین، اقبال اور رضوان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے335لیٹر شراب،100لیٹر لہن معہ 02چالو بھٹیاں برآمدکرلیں۔تھانہ کوتوالی، سٹی احمدپورشرقیہ، دھوڑ کوٹ اور سٹی حاصلپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان جمشید، ذیشان، یونس اور جاوید کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو260گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ پولیس تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، صدربہاولپور، مسافرخانہ اور دھوڑ کوٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عبدالصبور، کاشف، اختر عرف اکری، ندیم بلوچ، یاسین اور افضل کے قبضہ سے02عدد  پسٹل 30بور02عدد ریوالور 32بور، 01عدد پیٹر 12بور اور 01عدد کاربین 12بور برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ نوشہرہ  اور سٹی حاصلپور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01ملزم اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(720)
14.11.2022
بہاولپور)        (ڈی پی او عبادت نثار نے قومی و صوبائی شاہراہوں سمیت ضلع بھر کی تمام سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے کل وقتی پولیس پٹرولنگ کے احکامات جاری کر دئیے، ہر قسم کی شاہراہوں کو وارداتوں سے محفوظ رکھنا اور ان شاہرات پر 24/7ٹریفک کی روانی کو بھی قانون کے مطابق یقینی بنانا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں کے تحت 24/7 پولیسنگ کے تسلسل میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ اس پیرا میٹر میں بھی لیا جا سکتا ہے کہ قومی شاہراہ سمیت ضلع بھر کی سڑکیں کس قدر محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ ''پر امن بہاولپور''کی منزل حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قومی شاہراہ سمیت ضلع بھر کی تمام بڑی اور ضمنی سڑکوں کو ہر حوالے سے محفوظ بنایا جائے۔ اس ضمن میں سڑکوں پر پولیس کی کل وقتی پٹرولنگ ناگزیر ہے جسے ضلع بھر میں لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس پٹرولنگ کو میں خود مانیٹر کروں گا، پٹرولنگ کرنے والے افسران کی پوزیشن پوچھوں گا اسے کانٹر چیک کراں گا، ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ہم موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے قومی شاہراہ سمیت ضلع کی تمام بڑی اور ضمنی سڑکوں کو سنگین واردارتوں سے محفوظ بنائیں گے اور ان پر ٹریفک کی کل وقتی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیونکہ محفوظ شاہرات ''محفوظ بہاولپور'' کی ابتدا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

Tuesday, November 15, 2022