PRESS RELEASE DATE 15.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(721)

15-11-2022

بہاول پورڈی ایس پی کوثر عباس گیلانی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول احمدپورشرقیہ  کے مارننگ وایوننگ کے موٹرسائیکل/ موٹرکاراور جیپ کے بیج نمبر07کی ٹریننگ مکمل اور بیج نمبر08 کی ٹریننگ جاری،  اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت  اور شہریوںکوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی ایس پی کوثر عباس گیلانی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول احمدپور شرقیہ کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہLTV کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں دوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکاراور جیپ کے بیج  نمبر07 کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ اب تک 74 امیدواران سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔  بیج نمبر08 کی ٹریننگ جاری ہے جس میں 10امیدواران شامل ہیں ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(722)

15.11.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ،گذشتہ 03 روز میں 39ملزمان گرفتار،تقریباََ06کلوگرام چرس،465لیٹر دیسی شراب ولہن معہ02چالو بھٹیاں،03عدد پسٹل30بور،02عدد ریوالور32بور،01 عدد رائفل30بور، 01عدد کاربین12بور اور01عدد رپیٹر12بور برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات واسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔تھانہ کینٹ ، چنی گوٹھ ،قائمپور اور صدر حاصلپورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے365لیٹر دیسی شراب و100لیٹر لہن معہ 02چالو بھٹیاں برآمدکرلیں۔تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ، کوتوالی، دھوڑکوٹ ، سٹی حاصلپور،نوشہرہ جدید اور صدر یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے07 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05کلو 960گرام سے ذائدچرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ ڈیراور ، صدر بہاولپور، مسافرخانہ ، دھوڑکوٹ ، صدر احمدپورشرقیہ اور نوشہرہ جدیدپولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے08 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے03عدد پسٹل30بور،02عدد ریوالور 32بور ،01عدد رائفل30بور، 01عدد رپیٹر 12بوراور01عدد کاربین 12بور برآمدکرلیے۔اسی طرح تھانہ نوشہرہ جدید اور کینٹ پولیس نے 02ملزمان کو پنجاب عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا اور سول لائنزاور سٹی یزمان پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ اور تحفظ والدین ایکٹ کی خلاف ورزی پر 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کریدیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(723)

15-11-2022

بہاولپور(  )ڈی پی اوعبادت نثارنے ضلع بھر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا،بینکوں اورمالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزبینکوں اور مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی روزانہ چیک کریں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت سیکیورٹی کے تمام متعین ایس اوپیز پر عمل کروائیں،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو بینکوں و مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ پر چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی واردات معاشرتی امن کو عدم توازن کا شکار کر دیتی ہے تاہم خدا نخواستہ اگر یہ واردات بینکوں یا مالیاتی اداروں میں ہو جائے تو اس سے معاشرتی امن بگڑجاتا ہے،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے،ایس ڈی پی اوز سرکل اورایس ایچ اوز تھانے کی حدود میں واقع بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو روانہ چیک کریں،بینکوں کے اردگرد منڈلانے والے مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے کیوں کہ اسی نوعیت کے عناصر ہی ورداتیں کرتے ہیں یا وارداتوں میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ڈی پی او عبادت نثارنے کہا کہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی موثر انتظامات ہوں،پولیس بینک کی مقامی انتظامیہ سے مل کر اس بات کو یقینی بنائے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور بینک گارڈ کے پاس میٹل ڈکٹیٹر سمیت سیکیورٹی کے وہ تمام ایس او پیز گراس روٹ لیول تک مکمل ہوں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری کرتے ہوئے متعین کیے ہیں،ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز مجھے روزانہ کی بنیاد پر بینکوں کی سیکورٹی چیکنگ کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت،لاپرواہی ہرگز نہ برداشت کی جائے گی ۔

ترجمان  بہاولپورپولیس 

************************

Wednesday, November 16, 2022