PRESS RELEASE DATE 16.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(724)

16.11.2022

بہاول پور()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گذشتہ 15روز کی کارکردگی ، 190 اشتہاریوں سمیت362 ملزمان گرفتار،منشیات فروشو ں سے 25کلو سے زائد چرس، 3262لیٹر شراب و لہن معہ 13چالوبھٹیاں اورغیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج ۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی ا وعبادت نثار ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ کوتوالی ، صدر حاصلپور، قائمپور، بغداد الجدید اور اوچ شریف پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 26 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی لاکھوں روپے اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو54ملزمان کوگرفتارکرکے قبضہ سے2702 لیٹر دیسی شراب ،560لیٹر لہن معہ 13چالو بھٹیاں برآمدکرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 30ملزمان کو گرفتار کر کے25کلو  640گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے42 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 33 عددپسٹل30بور، 01عددکاربین12بور، 01عددرپیٹر 12بور،01عددبندوق12بور، 04عدد رائفل اور 02ریوالور32بور برآمدکرلیے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''اے'' کے12اور ''بی'' کے178سمیت190 مجرم اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا۔ اسی طرح پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے سائونڈ سسٹم اورعارضی رہائش ایکٹ  میں 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(725)

16.11.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ضلع بھر کے خدمت مراکز کو پبلک سروس بہتر بنانے کے لیے گائیڈ لائنز دیں، خدمت مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ، خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا فیس ہیں، جن میں بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے تمام افسران اپنا قبلہ درست رکھیں، ڈی پی او عبادت نثار 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی'' پبلک سروس پالیسی '' کے سپرٹ کے تحت خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے،ڈی پی او عبادت نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے، خدمت مرکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دینا ہے۔ خدمت مراکز میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں، خدمت مراکز میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بہت سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او نے خدمت مراکز میں صفائی، موسمی صورتحال اورسیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

Wednesday, November 16, 2022