PRESS RELEASE DATE 17.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(726)
17-11-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 02 روزمیں منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،36 ملزمان گرفتار، قبضہ سے 04کلوسے زائد چرس و 396لیٹر دیسی شراب، 05عدد پسٹل 30بور اور ریوالور32بوربرآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق یڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی کمپئین پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان شروع کر دیا ہے۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ بغداد الجدید ، صدر بہاولپور ، اوچ شریف ، عباس نگر اور مسافر خانہ  پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے04کلو490 گرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔  تھانہ نوشہرہ جدید، مسافرخانہ ، قائمپور اور صدر حاصلپور پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے08 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے396 لیٹر دیسی شراب لیٹر ولہن معہ01 چالو بھٹی برآمد کر لی۔تھانہ کینٹ ، بغداد الجدید ، صدر بہاولپور، مسافر خانہ ، نوشہرہ جدید اور ہیڈراجکاں پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے05 عدد پسٹل 30 بوراور 01عدد ریوالور 32 بور برآمد کر لیا۔اس طرح تھانہ کوتوالی ،صدر حاصلپور اور سٹی یزمان نے قما ر بازی کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 16ملزمان اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01ملزم گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(727)
17-11-2022
بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف گذشتہ 15 روز میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 54 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ 15روز کی قلیل مدت میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے موبائل مارکیٹ اور شاپ کیپرز کے تعاون سے 4620موبائل فون کو چیک کیا گیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے 54موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   
ترجمان بہاولپور پولیس

***************************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(728)
17-11-2022
بہاولپور()ڈی پی اوعبادت نثار نے پولیس افسران کو سنگین واقعات پر کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کو فوری بلانے کی ہدایات جاری کر دیں، پولیس افسران ان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے،کسی رکاوٹ کی صورت میں میرے ساتھ براہ راست رابطہ کریں میں کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچنے کو یقینی بناوں گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،ڈی پی اوعبادت نثارنے کہا کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی  کے اس دور میں جہاں پر قانون شکن اس ٹیکنالوجی کو منفی رجحانات کے لئے استعمال کر رہے ہیں ہم نے اس سائنسی سہولیات کو عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے استعمال کرنا ہے،ریاست نے پولیس کو جدیدسائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل دسترس دے دی ہے،جس کے لئے کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری جیسے ریاستی ادارے موجود ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر کہیں کوئی سنگین واردات ہوتی ہے تو متعلقہ پولیس آفیسر کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی موقع پر پہنچے،کرائم سین اور فرانزک سائنسی لیبارٹری کی ٹیموں کو اس سپرٹ کیساتھ اطلاع دے کر ان سے سفری فالو اپ لے جس سے تھانہ کی گاڑی، کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیمیں بیک وقت موقع پر پہنچیں،جا ئے وقوعہ پر موجود شواہد کو اکٹھا کر کے قانون کے مطابق محفوظ بنایا جائے کیوں کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے ٹھوس شواہد بلائنڈ وارداتوں کو جلد سے جلد ٹریس کرنے،ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری کا باعث بنتے ہی،ڈی پی ا ونے کہا کہ یہی  پولیسنگ کی ایس او پی ہے جس سے سنگین سے سنگین واردات بھی جلد ٹریس ہو جاتی ہیں۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

Thursday, November 17, 2022