PRESS RELEASE DATE 20.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(734)

20-11-2022

بہاولپور( )ڈی پی او عبادت نثار نے ضلع کے تمام تجارتی مراکز اور بڑی چھوٹی مارکیٹوں کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے، ایس ڈی پی اوز تجارتی مراکز، کاروباری مارکیٹوں کا سیکورٹی آڈٹ کریں اور تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں۔ پٹرولنگ کرنے والے پولیس افسران اپنے علاقوں کے تجارتی مراکز کی سیکیورٹی چیکنگ کے ذمہ دار بھی ہوں گے، پولیس افسران تاجر برادری کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار معاشرے کے ہر طبقہ کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے ضلع بھر کے اہم تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی مثر سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ تاجر اور چھوٹے دوکاندار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر اور چھوٹے دوکاندار مکمل احساس تحفظ کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر تے رہیں، ڈی پی او نے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ تمام ایس اوپیز پورے ہونے چاہیئں جنہیں تجارتی مراکز کی سیکورٹی کے حوالے سے لازمی قرار دیاگیاہے، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ پر جو افسران مامور ہوں گے وہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیکنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے، ڈی پی اونے کہا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس والے ہوں یا تاجر برادری کے نجی سیکیورٹی گارڈز، سب کا ہر قسم کے حالات کے حوالے سے تیار اور ہائی الرٹ رہنا ضروری ہے، ڈی پی او نے مزید ہدایت کی کہ ایس ڈی پی اوز خود نکلیں اپنے سرکلز میں واقع تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیک کریں، پولیس افسران کاروباری برادری سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدمات سے آگاہ کریں، بہاولپور پولیس تاجر برادری کے ساتھ مل کر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(735)

20-11-2022 

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(736)

20-11-2022 

بہاول پور ()ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات،تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز کو بلا خوف وخطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی ضلع میں معاشرتی امن اورفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پراس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے،مورخہ 21نومبر سے 25نومبر 2022 تک ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں 450سے زائد پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز پولیو ورکرزکی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کریں،انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز جوکہ مفاد عامہ اور ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ان کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،یہ ہمارے مستقبل کے معمار بچوں کی صحت کا معاملہ ہے،کیونکہ پولیو کے قطر ے نا پینے والے بچے ہمیشہ کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں، پولیو ورکرز کوبلا خوف و خطر پرامن ماحول کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور الرٹ رکھیں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عبادت نثار نے ایس ڈی پی او زاورایس ایچ اوز کو سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکے حوالے سے جاری احکامات میں کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

Sunday, November 20, 2022