PRESS RELEASE DATE 21.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(737)

21-11-2022

 بہاول پور(   ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہڈ

پریس ریلیز(738)

21.11.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ۔ گذشتہ 02 روز میں 27 ملزمان گرفتار،01کلوگرام سے زائد چرس،09عدد پسٹل30بور، 02ریوالور 32 بور01بندق12بوراور 03رائفل برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ، اوچ شریف اور خیرپورٹامیوالی پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1320گرام سے ذائدچرس برآمدکرلی۔تھانہ سول لائنز اور صدر احمدپورشرقیہ پولیس نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 150لیٹرشراب برآمدکرلی ، جبکہ تھانہ اوچ شریف، بغداد الجدید، کینٹ، صدر حاصلپور، خیر پورٹامیوالی، صدر بہاولپور ، سٹی حاصلپور، ڈیراور، سٹی یزمان اور دھوڑ کوٹ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے09عدد پسٹل 30بور، 02عدد روالور 32بور، 03عددروائفل اور01عدد بندق 12بوربرآمدکرلیے۔اسی طرح تھانہ صدر حاصلپور میں 02ملزمان کو نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کیا اور تھانہ دھوڑکوٹ نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 03ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ تھانہ سول لائنز نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کو گرفتار کرکے پابندسلاسل کردیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(739)

2022۔11۔21

بہاول پور) (  بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری سروسز کی فراہمی کا سلسلہ مزید وسیع کردیا گیا۔ڈی ایس پی نوید اکرام شہید ڈرائیونگ اسکول خیر پورٹامیوالی  کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکار کے پہلے 04 بیج کی ٹریننگ مکمل،ایل ٹی وی کا02 بیج مکمل اور تیسرا بیج جاری ہے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچائوکے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے-ڈی پی او عبادت نثار

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پورمیں بھی شہریوں کو بہترین تربیت/ ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے  ڈی ایس پی نوید اکرام شہید ڈرائیونگ اسکول خیر پورٹامیوالی  کام کررہاہے۔جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکارکے علاوہ ایل ٹی وی کی بہترین تربیت دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں 42سے زائد کامیاب سٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ کا انعقادکیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں۔ ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 
Monday, November 21, 2022