PRESS RELEASE DATE 23.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(742)
23.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ۔01ہی دن میں متعددملزمان گرفتار،02کلوگرام سے زائد چرس،02عدد ریوالور32بوراور 01رائفل7ایم ایم  برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِجرائم مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سول لائنز،صدر احمد پور شرقیہ او رتھانہ سٹی احمد پور شرقیہ نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو820گرام سے زائدچرس برآمدکرلی۔تھانہ ڈیراور،اوچ شریف اور صدر یزمان پولیس نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 110لیٹرشراب دیسی اور 90بوتل ولائیتی شراب برآمدکرلی ، جبکہ تھانہ صدرحاصلپور ،دھورکوٹ اور مسافر خانہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے02عدد ریوالور 32بور، اور01عدد رائفل7ایم ایم برآمدکرلئے۔جبکہ تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کریدیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(743)
23-11-2022
بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف گذشتہ 20روز میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 72 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ 20روز کی قلیل مدت میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے موبائل مارکیٹ اور شاپ کیپرز کے تعاون سے 7256موبائل فون کو چیک کیا گیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے 72موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

Wednesday, November 23, 2022