PRESS RELEASE DATE 24.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(744)
24.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ،گذشتہ 03 روز میں 39ملزمان گرفتار،تقریباََ08کلوگرام چرس،465لیٹر دیسی شراب ولہن،03عدد پسٹل30بور،02عدد ریوالور32بور ،01 عدد رائفل30بور، 01عدد کاربین12بور اور01عدد رپیٹر12بور برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی رکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات واسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔تھانہ صدر یزمان،ڈیراور،اوچ شریف،سول لائنز،سٹی احمد پور شرقیہ، ڈیرہ نواب صاحب،کوتوالی،کینٹ اور صدر حاصلپورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے383لیٹر دیسی شراب و90بوتلیں ولائیتی شراب  برآمدکرلیں۔تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ،صدر احمد پور شرقیہ،سول لائنز  ،کینٹ،صدر حاصلپور،اوچ شریف،عنائیتی اور مسافر خانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے11 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 08کلو 480گرام سے ذائدچرس اور 270گرام افیون برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ ڈیراور ، صدر بہاولپور، مسافرخانہ ، دھوڑکوٹ ، صدر احمدپورشرقیہ اور نوشہرہ جدیدپولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے05عدد پسٹل30بور،02عدد ریوالور 32بور ،02عدد رائفل، اور01عدد کلاشنکوف برآمدکرلیے۔ جبکہ تھانہ خیرپور ٹا میوالی پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01ملزم اور تھانہ کنٹ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

******************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(745)
24-11-2022
بہاولپور(  )ڈی پی او عبادت نثار نے بھاولپور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے اور تمام قومی و صوبائی شاہراہوں سمیت ضلع بھر کی تمام سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے کل وقتی اور موثر پولیس پٹرولنگ کے احکامات جاری کر دئیے، ہر قسم کی مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو وارداتوں سے محفوظ رکھنا ہمارا اولین فرض ہے جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی کی پالیسی 'جرائم سے پاک معاشرہ' اس ضمن میں جاری ہدایات کی روشنی اور 24/7 پولیسنگ کا تسلسل میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی اس بات پر منحصر ہے کہ مارکیٹس، رہائشی علاقے اور عام سڑکیں کس قدر محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ ''پر امن بہاولپور'' کی منزل حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو ہر حوالے سے محفوظ بنایا جائے۔ اس ضمن میں سڑکوں پر پولیس کی کل وقتی پٹرولنگ ناگزیر ہے جسے ضلع بھر میں لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس پٹرولنگ کو میں خود مانیٹر کروں گا، پٹرولنگ کرنے والے افسران کی پوزیشن پوچھوں گا اسے کانٹر چیک کرایا جائے گا، ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ہم موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے قومی شاہراہ سمیت ضلع کی تمام بڑی اور ضمنی سڑکوں کو سنگین واردارتوں سے محفوظ بنائیں گے اور ان پر ٹریفک کی کل وقتی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیونکہ محفوظ شاہرات ''محفوظ بہاولپور'' کی ابتدا ہے۔
ترجمان پولیس بہاولپور

 

Thursday, November 24, 2022