PRESS RELEASE DATE 25.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(746)
  25.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ایک ہی روز میں 12 ملزمان گرفتار،01کلوگرام سے ذائد چرس،145لیٹر دیسی شراب و250لہن معہ 01چالو بھٹی اور04عدد پسٹل30بوراور01 عدد رپیٹر 12بوربرآمد،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سول لائنز،بغداد الجدید،سمہ سٹہ، چنی گو ٹھ اورمسافر خانہ سے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے145لیٹر دیسی ،250 لیٹر لہن شراب اور 01چالو بھٹی برآمدکرلی۔تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ اور خیر پورٹامیوالی سے ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے  01کلو235 گرام سے ذائدچرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ سٹی یزمان ،سول لائنز، صدر احمد پورشرقیہ اور خیرپورٹامیوالی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ04 عدد پسٹل 30بوراور01عدد رپیٹر 12 بوربرآمدکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(747)
25-11-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوںکے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ، ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(748)
25-11-2022 
بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے موٹر کار بیج نمبر 90کی ٹریننگ مکمل، اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی ڈرائیونگ کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں06 ہفتہ پر مشتمل ٹریننگ90  ویں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کوڈی ایس پی ٹریفک ملک اقبال اعوان نے انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول ایوب گجرایس آئی کے ہمراہ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے۔آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

Friday, November 25, 2022