PRESS RELEASE DATE 26.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(749)
26.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی گزشتہ03 روز میں 35 ملزمان گرفتار،،413لیٹر دیسی شراب و لہن320 معہ 02 چالو بھٹیاں،03کلوگرام سے ذائدچرس، 06عدد پسٹل30بور، 01رائفل  222 بور,رپیٹر12بور اور قمار بازی کے ملزمان گرفتار ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سول لائنز ،بغدادالجدید،سمہ سٹہ،چنی گوٹھ،مسافرخانہ،اوچ شریف،صدر بہاولپور،عباسنگر،سٹی احمد پور اور ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے12 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے312لیٹر دیسی شراب و لہن 320لیٹراور02 چالو بھٹیاں برآمدکرلی۔تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ،خیرپورٹامیوالی،کینٹ،صدر حاصلپور اور ڈیراور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے06 ملزمان کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3کلو 295گرام سے ذائدچرس اور 510گرام افیون برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ سول لائنز،صدر احمدپورشرقیہ،خیرپور ٹامیوالی،عباسنگر،چنی گوٹھ اورسٹی یزمان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے06عدد پسٹل 30 بور اور 01 عدد ریپیٹر 12بوراور 01عدد رائفل 222بوربرآمدکرلیے۔اس کے علاوہ تھادھور کوٹ اور نوشہرہ جدید پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم  اور قمار بازی کا سامان برآمد کر لیا۔اس کے علاوہ تھانہ خیر پور ٹامیوالی  پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کے01ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

******************************

Saturday, November 26, 2022