PRESS RELEASE DATE 27.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(750)
27-11-2022 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

سٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(751)
27.11.2022
بہاولپور()ڈی پی او عبادت نثارنے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی، تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے کے احکامات، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی مقدمات کو متعینہ وقت میں تکمیل کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی، 3 مہینے سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ مقدمات کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ عدم گرفتار ملزمان، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی طرح ایسے مقدمات جو کہ تکمیل ہو چکے ہیں ان کو ہر صورت فوری طور پر عدالت بھجوایا جائے تاکہ ان پر کیس ٹرائل شروع ہو سکے۔ ڈی پی او نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کرنے کا عندیہ دیا۔ ڈی پی اوعبادت نثار نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ لہذا تمام افسران ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

************************

Sunday, November 27, 2022