PRESS RELEASE DATE 28.11.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(752)
28.11.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ۔02روز میں متعددملزمان گرفتار،02کلوگرام سے زائد چرس،02عدد پسٹل30بور، 01رائفل اور01عدد کلاشنکوف برآمد ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِجرائم مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ مسافرخانہ اور اوچ شریف پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو350گرام سے زائدچرس برآمدکرلی۔تھانہ کوتوالی ، سول لائنز ، صدر بہاولپور، سمہ سٹہ ، سٹی احمدپورشرقیہ، صدر احمدپورشرقیہ، اوراوچ شریف پولیس نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 470لیٹرشراب اور 30لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمدکرلی ، جبکہ تھانہ عباس نگر اور خیرپورٹامیوالی نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے02عدد پسٹل 30بور، 01عدد کلاشنکوف اور01عدد رائفل برآمدکرلئے۔جبکہ تھانہ صدر حاصلپور پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم دلشاد کوسٹی احمدپورشرقیہ نے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا اور سٹی احمدپور شرقیہ نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر عرفان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ۔ جبکہ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے قمار بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محسن ، مختیار، مقبول، ندیم اور زاہدکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(753)
28-11-2022 
بہاول پور ()ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات،تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز کو بلا خوف وخطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا،ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی پالیسی ضلع میں معاشرتی امن اورفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پراس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے،مورخہ 28نومبر سے 02دسمبر 2022 تک ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں 450سے زائد پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز پولیو ورکرزکی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کریں،انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز جوکہ مفاد عامہ اور ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ان کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،یہ ہمارے مستقبل کے معمار بچوں کی صحت کا معاملہ ہے،کیونکہ پولیو کے قطر ے نا پینے والے بچے ہمیشہ کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں، پولیو ورکرز کوبلا خوف و خطر پرامن ماحول کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور الرٹ رکھیں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عبادت نثار نے ایس ڈی پی او زاورایس ایچ اوز کو سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکے حوالے سے جاری احکامات میں کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

Monday, November 28, 2022