PRESS RELEASE DATE 29.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(754)
29.11.2022
بھاولپور(  ) ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور عبادت نثار کی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک اقبال اعوان کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سٹی ایریا کے مختلف بس اسٹینڈ پرسموگ آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ کا انعقاد۔ ڈرائیوروں کو ریفلیکٹرز چسپاں کرنے اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت ۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ملک اقبال اعوان صاحب کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ نے شہر کے تمام ٹرک اڈوں پر سموگ آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ کا انعقاد کیا جس میں انچارج ٹریفک حسنین  طارق asiنے شرکا کو سموگ کے نقصانات بارے تفصیلا لیکچر دیا گاڑیوں کے ڈرائیور ز کو بروقت ٹیوننگ مرمت کروانے کی ہدایات دیں مزید ہدایت کی سموگ ایک زہر قاتل ہے اس کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی طرف سے کی جانے والی آگاہی مہم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے  سموگ کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کریں- آگاہی مہم کے سلسلے میں پروگرامزکا انعقاد کیا گیا۔ انچارج ٹریفک پولیس ٹریفک حسنین  طارق asi نے ڈرائیورز اور عوام الناس کوسموگ آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سموگ فضائی آلودگی کی ایک قسم ہے جو  دھویں کے ملاپ سے بنتی ہے جس کے دوران فضائی آلودگی کے پھیلاوکو کم سے کم کرکے اس سے بچاجاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کے دنو ں میں غیر ضروری سفر نہ کریں ، چہرہ ، آنکھیں ، ناک اور ہاتھ بار بار دھویں ، گردغبار والی جگہ پر پانی کا چھڑکائو کریں ۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا ۔احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔آگاہی کیلئے شہریوں میں پمفلیٹس تقسیم، آگاہی کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرز بھی لگائے جا رہے ہیں تاکہ سموگ، دھند اور رات کے اندھیرے کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لاتے ہوئے شہر یوں کی سڑکوں پر سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ سموگ آگاہی مہم کے سلسلہ میں عوام الناس میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ آگاہی پروگرام اور لیکچر کے دوران عوام الناس کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا چیک اپ کر وا کر ان کوٹھیک کر وائیں۔ تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں پھیلنے والی آلودگی سے بچا جاسکے ۔ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا ہر شہری کی ضرورت، سماجی ذمہ داری اور صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر ڈرائیوروں اور عوام الناس نے ٹریفک پولیس بہاولپور کی سموگ آگاہی مہم کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام و لیکچرز کا انعقاد ضروری ہے تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں پھیلنے والی آلودگی سے بچا جاسکے۔ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا ہر شہری کی ضرورت، سماجی ذمہ داری اور صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(755)
29-11-2022
بہاول پور()پولیس خدمت مراکزبہاول پورکی پراگریس رپورٹ رواںسال ماہ نومبر2022جاری،ہزاروں شہری پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پورپرپولیس سے متعلقہ مختلف سروسزسے مستفید ہوئے،خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا فیس ہیں،ایک چھت تلےایف آئی آر کے اندراج کی درخواست سمیت شہریوں کی آسانی اورکسی بھی دشواری کاسامناکیے بغیرپولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیے جارہے ہیں۔ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی'' پبلک سروس پالیسی''کے سپرٹ کے تحت ڈی پی اوعبادت نثار کی سربراہی میں پولیس خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہاہے،حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے،خدمت مراکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دیناہے۔جس کے تحت شہریوں کی آسانی کے لیے پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پوراورپولیس موبائل خدمت مرکزکام کررہی ہے، جہاں پرشہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست سمیت پولیس سے متعلقہ مختلف سروسزفراہم کی جارہی ہیں،انچارج پولیس خدمت مراکزبہاول پورغلام مرتضیٰ اوران کی ٹیم نے ماہ نومبر میں بہاول پورکے علاوہ تحصیل احمدپورشرقیہ اورحاصل پورمیں پولیس خدمت مراکز شہریوں کوایک چھت تلے مختلف سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ نومبر کے دوران ہزاروں خدمت مراکزمیں پولیس سے متعلقہ دی جانے والی سروسزسے مستفید ہوئے۔ان سروسزمیں  ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست،کریکٹرسرٹیفکیٹ ، ایف آئی آرز کی کاپی،کرایہ نامہ کا اندراج، تجدیدلرنرپرمٹ، تجدید ریگولر لائسنس،کاغذات کی گمشدگی رپورٹ،گاڑیوں کی ویر یفیکشن،جنرل پولیس ویر یفکیشن،لرنر رینیول،ڈرائیونگ لائسنس آن لائن/کریکشن،انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرائم رپورٹ کا اندراج شامل ہیں۔ڈی پی اونے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اورانسپکٹرجنرل آف پولیس کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایاجا رہاہے،انہوں نے پولیس خدمت مراکز پر کام کرنے والے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کے جذبے سے کا م کرتے ہوئے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(756)
29-11-2022
بہاولپور ()تھانہ سول لائن پولیس کی موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی،  موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث03ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی06موٹرسائیکلیں،  50 ہزار نقدی اورپسٹل 30بور برآمد ،برآمدہ مال مسروقہ قانونی طریقہ کار سے مالکان کے حوالے کیا جائے گا، بہاولپور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،تھانہ سول لائن پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  03 ملزمان عامر طارق،صفدر اور فیصل کوگرفتار کرلیا ۔گرفتارملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی06موٹرسائیکلیں اور 50 ہزار نقدی برآمد کرلی۔دوران تفتیش وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 01پسٹل 30بور برآمد کرکے الگ سے مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی و شب و روز کی محنت سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان تھانہ کی حدود میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے، قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا، ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی، بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے۔ اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**************************  

 

Tuesday, November 29, 2022