PRESS RELEASE DATE 30.11.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(758)

30.11.2022

بہاول پور( ) عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کی سروسز جاری۔بہاولپور پولیس کی جانب سے گذشتہ ماہ نومبر2022 کی پولیس خدمت کاونٹرزکی کارگردگی رپورٹ شائع کر دی گئی۔ماہ نومبرمیں کل 303 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جس میں عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میڈیکل لیگل سروسز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ڈی پی او عبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی میعاری میڈیکولیگل سروسز کی پالیسی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پولیسخدمت کاونٹرکے زریعے متاثرہ شخص / مضروب کو تھانہ کے بجائے براہ راست ہسپتال لے جا کر میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ڈاکڑوں کے معائنے کے بعد ،میڈیکل سرٹیفیکٹ بنائے جاتے ہیں ۔گذشتہ ماہ نومبر 2022میں پولیس خدمت کاونٹرز کی براہ راست معاونت سے 303 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے ، جس میں 200 مرد حضرات اور103 خواتین مستفید ہوئے۔اس سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل پولیس صفدر بھٹی اور انکی ٹیم 24 گھنٹے سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرپشن سے پاک ، شفاف، بااخلاق اوربہترین ماحول میں باکردار ٹیم اپنے فرائض کی انجام دے رہی ہیں ۔خواتین کے لئے لیڈ ی پولیس کا عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جوکسی بھی ایمر جنسی یا حادثہ کی صورت میں ریسکیو1122 سے مسلسل رابطے میںرہتے ہیں۔ متاثرہ شخص کی فوری طور پر رہنمائی کرتے ہوئے مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد فوری طورپر طبی امداد و معائنہ کراتے ہیں۔ ایم ایل سی کی تکمیل کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز/ میڈیکل اسٹاف کے عملے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اورایم ایل سی  کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کوفوری طور پر آگاہ کرتے ہیں جو کہ مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پولیسخدمت کاونٹر ڈی پی او بہاول پور کے براہ راست نگرانی میں ہوتا ہے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کو معاری سروسز کی فراہمی کے لئے  بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے  پولیس خدمت کاونٹر کا قیام معیاری سروسز کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(759)

30-11-2022

بہاول پور()پولیس تھانہ اوچ شریف کی کامیاب کارروائی۔سرقہ بالجبر کی وارداتوں میںملوث گینگز کے 05ملزمان گرفتار، 01 لاکھ50ہزار روپے سے زائد نقدی اور لاکھوں روپے مالیتی کا سرقہ شدہ مال برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ، وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ04پسٹل 30بور اور01کلاشنکوف بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی '' عوام خدمت پالیسی '' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی اوچ شریف پولیس کی کامیاب کارروائی۔ اے ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ کی سربراہی میں اور ایس ایچ اوتھانہ اوچ شریف کی میںتفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے سرقہ بالجبرکی متعددمقدمات میں ملوث گینگز کے05 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں عبدالجبار، نزاکت، شاہد، فراز اور ساجد شامل ہیں۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ اوچ شریف کے علاوہ ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میںبھی سرقہ بالجبرکے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 04پسٹل30 بوراور01عدد کلاشنکوف برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پرلاکھوں رواپے کے زیورات نقرئی 40تولہ ، نقدی رقم 01لاکھ 50ہزار روپے سے زائد برآمدکرلیا، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ اوچ شریف کی یہ ایک اہم کارروائی ہے ، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(760)

30.11.2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرگذشتہ 02روز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ۔ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے21 ملزمان کوگرفتارکرکے 02کلوسے زائد چرس،155لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ صدر حاصلپور، سمہ سٹہ، مسافرخانہ ، اور قایم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان طالب ، طاہر، الطاف اور شہباز کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے155لیٹر شراب برآمدکرلیں۔تھانہ صدر بہاولپور اور صدر حاصلپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان اکمل اور شفیق کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو250گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ پولیس تھانہ قائمپور ، سمہ سٹہ ، عنائتی اور صدر حاصلپورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان اللہ ڈٹہ ، ریاض، فہدعباسی ، محبوب ، اورشفیق کے قبضہ سے02عدد  پسٹل 30بور01عدد کاربین 12بور،01عدد کلاشنکوف اور 01عدد ریوالور 32بور برآمدکرلیا۔جبکہ تھانہ چنی گوٹھ ، صدر احمدپورشرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوے 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔ جبکہ تھانہ اوچ شریف پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم شہباز کو اور تھانہ قائمپور نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم یعقوب کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

******************** 

Wednesday, November 30, 2022