PRESS RELEASE DATE 01.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(761)

01-10-2022

بہاول پور()سنگین مقدمہ میں مطلوبA کیٹگری کے02 مجرمان اشتہاری سمیت24ملزمان گرفتار،دیگر کارروائیوں میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی اوعبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس مجرمان اشتہاریوں اورمنشیات فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ اوچ سریف  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوثA کیٹگری کے مجرمان اشتہاری جہانزیب اور سجاد رابری کو گرفتارکرلیا ،اسی طرح غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سمہ سٹہ ، عنائتی اور صدر حاصلپورنے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عدد پسٹل30 بور، 01عدد کلاشنکوف اور01 عدد بندوق12 بور برآمدکرلی،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ سمہ سٹہ مسافرخانہ، قائمپوراور عنائتی نے 04ملزمان کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے151 لیٹر شراب برآمدکرلی، تھانہ صدر حاصلپور اور سول لائنز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2470گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ تھانہ صدر احمدپورشرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

***************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(762)

01-12-2022

بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرماہ نومبر 2022 میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 112 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ ماہ نومبر 2022 میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 112موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

Thursday, December 1, 2022