PRESS RELEASE DATE 02.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(763)

02-12-2022

بہاول پور()بہاولپور پولیس کی ماہ نومبر 2022ء کی کارکردگی رپورٹ جاری،410مجرمان اشتہاری و70عدالتی مفروران اور47 ٹارگٹ اوفینڈر سمیت862ملزمان گرفتارکرلیے، گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مال مسروقہ کے علاوہ 84لاکھ66ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی،44 کلوگرام سے زائد چرس،4947لیٹر شراب،860لیٹر لہن اور17چالو بھٹیاں شراب  جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضاء کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق بہاول پورپولیس نے رواں سال ماہ نومبرمیں 268مقدمات درج رجسٹر کیے ۔گینگز کے خلاف کارروائیاں میں 04گینگ ٹریس ، ان ملوث 16ملزمان گرفتار ہوئے ، جن سے نئے اور پرانے ٹریس آئوٹ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرنے کے علاوہ لاکھوںروپے سے زائد کا مال مسرقہ برآمدہوا۔ غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے92 مقدمات درج اور92ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے06عددرائفل ،07عددکلاشنکوف،75عدد پسٹل/ریوالور ، 04عدد  پمپ ایکشن/بندوق اور353گولیاں برآمدکیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے160مقدمات درج کرکے ان میں ملوث160ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے44کلو509گرام چرس ،780 گرام افیون،4947لیٹر شراب،860لیٹر لہن اور17چالو بھٹیاں شرا ب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''اے'' کے34اور ''بی'' کے376سمیت410 مجرم اشتہاریوںکے علاوہ کیٹگری اے  کے08 اورکیٹگری بی  کے62عدالتی مفروران اور47 ٹارگٹ اوفینڈر کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا۔ قماربازی کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 14مقدمات درج کرکے 61جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کیا۔اس کے علاوہ قبحہ خانہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02مقدمات درج کرکے 06ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ماہ نومبرکی کارگزاری رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(764)

02-12-2022

بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ، ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

Friday, December 2, 2022