PRESS RELEASE DATE 06.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(773)
06-12-2022
بہاولپور()ڈی پی اوعبادت نثار کا شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت ،تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں ہیں ،ان کی جان ومال کی حفاظت ہمارا ولین فرض ہے۔ شہریوںکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں،ڈی پی او 
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ا نسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںشہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت جاری کیں۔پکار15پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7 ایکٹیوہے۔شہری ایمرجنسی صورتحال میں پکار15پر اطلاع دیتے ہیں،جس پر پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس ہونا چاہیے۔ متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس نہ ہونے پروارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، انہوںنے مزیدکہا کہ ضلع بھر میں پکار15کو موصول ہونے والی ٹیلی فون کالز،ان کامتعلقہ پولیس کو اطلاع دینا اور متعلقہ پولیس کے رسپانس تک کے تمام عمل کومانیٹرکیاجارہاہے۔غفلت ولاپرواہی ہر گز برداشت نہیں ،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتربنایاجائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(774)
06-12-2021
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں۔ متعدد ملزمان گرفتار،03کلوسے زائدچرس،شراب اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈیراور، صدر حاصلپورنے 03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے03 عدد پسٹل30 بور برآمدکرلیے،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ چنی گوٹھ، صدر حاصلپور نے 03ملزمان کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے130 لیٹر شراب برآمدکرلی تھانہ سٹی یزمان، ڈیراور اور صدرحاصلپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3150گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*******************

 

Tuesday, December 6, 2022