PRESS RELEASE DATE 26.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(820)
26-12-2022
ڈی پی اوبہاول پورعبادت نثار کی ہدات پر بہاول پورپولیس کانیوائیر نائٹ کے حوالے سے  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون،14 ملزمان گرفتار،610 لیٹر شراب دیسی،420 لیٹرلہن ،03 چالوبھٹیاں شراب اوراسلحہ ناجائز برآمد ۔
بہاول پور(       )تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر بہاول پور پولیس نے نیوائیر نائٹ کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائو ن کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے کل640 لیٹر شراب دیسی معہ لہن اورچالوبھٹیاں شراب برآمدکرلیں۔تھانہ عنائتی پولیس نے کامران اور اللہ رکھا سے120 لیٹرشراب دیسی،400 لیٹر لہن،01 چالوبھٹی شراب،تھانہ سمہ سٹہ نے ملزمان اصغر اور سیف سے120 لیٹر شراب دیسی،20 لیٹر لہن،01 چالوبھٹی شراب ۔ اسی طرح چنی گوٹھ پولیس نے ملزمان مرید حسن اور شکیل ماتم سے 170لیٹر دیسی شراب معہ چالو بھٹی برآمد کرلی ۔جبکہ تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ ، دھوڑ کوٹ ، نو شہرہ جدید اور صدر یزمان نے ملزمان جمیل چنڑ، جمیل بلوچ، ساجد ، رشید اور گلفام رستم کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ340 لیٹر شراب دیسی  برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ ڈیروار، عنائتی ، خیرپور ٹامیوالی اور سٹی حاصلپور اسلحہ غیر قانونی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عباس، عابد، آصف، محمد امیر، تسلیم ستار اور ذیشان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور06 عدد برآمدکرلیے ۔نوشہرہ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عمران کو گرفتار کرکے 560گرام چرس برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پوعبادت نثار نے تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور آئندہ بھی ایسی مزید کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او مزید کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرمعاشرے کا ناسور ہیں۔ان کو کیفرکردارتک پہنچانے کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاںہے۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(821)
26-122022
بہاولپور(  )ڈی پی او عبادت نثار نے  نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کا حکم،تمام قومی و صوبائی شاہراہوں سمیت ضلع بھر کی تمام سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے کل وقتی اور موثر پولیس پٹرولنگ کے احکامات جاری کر دئیے، ہر قسم کی مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو وارداتوں سے محفوظ رکھنا ہمارا اولین فرض ہے جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی 'جرائم سے پاک معاشرہ' اس ضمن میں جاری ہدایات کی روشنی اور 24/7 پولیسنگ کا تسلسل میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کا قیام اس بات پر منحصر ہے کہ مارکیٹس، رہائشی علاقے اور عام سڑکیں کس قدر محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ ''پر امن بہاولپور'' کی منزل حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو ہر حوالے سے محفوظ بنایا جائے۔ اس ضمن میں سڑکوں پر پولیس کی کل وقتی پٹرولنگ ناگزیر ہے جسے ضلع بھر میں لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس پٹرولنگ کو میں خود مانیٹر کروں گا، پٹرولنگ کرنے والے افسران کی پوزیشن پوچھوں گا اسے کانٹر چیک کرایا جائے گا، ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ہم موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے قومی شاہراہ سمیت ضلع کی تمام بڑی اور ضمنی سڑکوں کو سنگین واردارتوں سے محفوظ بنائیں گے اور ان پر ٹریفک کی کل وقتی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیونکہ محفوظ شاہرات ''محفوظ بہاولپور'' کی ابتدا ہے۔
ترجمان پولیس بہاولپور

************************************

Monday, December 26, 2022