PRESS RELEASE DATE 27.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(822)
27-12-2022
ڈی پی اوبہاول پورعبادت نثار کی ہدات پر بہاول پورپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون،12 ملزمان گرفتار،505 لیٹر شراب دیسی ،01 چالوبھٹی شراب،620گرام چرس اوراسلحہ ناجائز برآمد ۔مقدمات درج۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی ا وعبادت نثار ۔
بہاول پور(       )تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر بہاول پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائو ن کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتارکیا۔تھانہ کوتوالی،عباسنگر ،اوچشریف ،دھوڑکوٹ،نوشہرہ جدید،سٹی حاصلپور،صدر حاصلپوراور قائمپورپولیس نے10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 505لیٹرشراب دیسی اور01عدد چالوبھٹی شراب برآمد کرلی ۔ جبکہ تھانہ خیرپور ٹامیوالی نے اسلحہ غیر قانونی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے قبضہ سے پسٹل 30 بور01 عدد برآمدکرلیا ۔عباسنگر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عمران کو گرفتار کرکے 620گرام چرس برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پوعبادت نثار نے تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور آئندہ بھی ایسی مزید کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او مزید کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرمعاشرے کا ناسور ہیں۔ان کو کیفرکردارتک پہنچانے کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاںہے۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس 

*******************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(823)
27.12.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری کا انقعاد،متعددشہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرناہے ،ڈی پی اوعبادت نثار
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثارنے احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری کی جس میںمتعدد شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او کے ہمراہ اے ایس پی احمد پور شرقیہ حسیب جاوید میمن اورسرکل کے تمام ایس ایچ اوز نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میںتمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعادہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کواس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************************

Tuesday, December 27, 2022