PRESS RELEASE DATE 28.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(824)
28.12.2022
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کاپولیس تھانہ مسافرخانہ کا سرپرائزوزٹ ،ریکارڈ چیک کیا، سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات۔

تفصیل کے مطابق (       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے گذشتہ رات تھانہ مسافرخانہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران  تھانہ میں ریکارڈ ، صفائی ستھرائی اور کرائم ریکارڈ چیک کیا۔ حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آ گاہی حاصل کی ۔ایس ایچ او شیخ اسجد اور محررنے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایس ایچ او ،تفتیشی آفیسران اور محرر کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتائو کریں ،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور پولیس گشت کو مزید موثر بنا ئیں ۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں مزید تحرک کریں تاکہ ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جائیں ۔ سابقہ ریکارڈی اشخاص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ چوری، ڈکیتی ، رہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شہریوں کا چھینا ہو امال برآمد کرکے متاثرین کے حوالے کریں۔کسی بھی واردات کی صورت میں ایس ایچ اوز موقع پر جا کر متاثرہ شخص سے مکمل تعاون کریں اور اس کی تسلی و تشفی کرائیں اور میرٹ پر مقدمہ درج کریں۔ پولیس کی اولین ڈیوٹی لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے ۔ تھانے میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا اور وہاں کام کرنے والے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فرنٹ ڈیسک پر آنے والے شہریوںسے عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کے معاملے کا فوری اندراج کریں تاکہ اس سسٹم سے لوگوں کو پیش آنے والی دقتوں کا خاتمہ ہو۔ حکومت پنجاب اور آ ئی جی پنجاب کی فرنٹ ڈیسک کے سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا اس سسٹم سے  لوگوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں پر پولیس کا اعتماد بحال ہو گا ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(825)
28.12.2022
بہاول پور()پولیس تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ کی کامیاب کارروائی۔موٹرسائیکل چوری وسرقہ بالجبر کی وارداتوں میںملوث رمضان عرف رمضانی گینگزکا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار،نقدی رقم 02لاکھ روپے سے زائد اور لاکھوں روپے مالیتی کے11 سرقہ شدہ موٹرسائکل برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ، وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ04پسٹل 30بور بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی '' عوام خدمت پالیسی '' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ پولیس کی کامیاب کارروائی۔ اے ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ کی سربراہی میں اور ایس ایچ اوتھانہ سٹی احمدپورشرقیہ سجاد احمدکی تفتیشی آفیسر سردار محمد سب انسپکٹر معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ بالجبرکی متعددمقدمات میں ملوث رمضانی اور رمضانی گینگز کے سرغنہ کو03 ساتھی ملزمان سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میںرمضان ، جمعہ خان ، فہیم اور نبیل شامل ہیں۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ احمدپورشرقیہ کے علاوہ ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میںبھی سرقہ بالجبرکے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 04پسٹل30 بور برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پرنقدی02لاکھ 05ہزار روپے سے زائداور 11عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلیے، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ کی یہ ایک اہم کارروائی ہے ، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

Wednesday, December 28, 2022