PRESS RELEASE DATE 29.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(826)
29-12-2022
بہاول پور()انسپکٹر جنرل پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی  جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 02 روزمیں شراب فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،متعدد کاروائیوں میں19ملزمان گرفتار، 605لیٹر دیسی شراب دیسی و 440لیٹر لہن معہ 03عدد چالو بھٹیاں اور 04عدد پسٹل 30بور اور 01عدد پسٹل 9 ایم ایم اوربندوق 12بور برآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب،ا یڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔تھانہ قائمپور، سٹی احمد پور شرقیہ ،نوشہرہ جدید،سٹی حاصلپور،کوتوالی،سول لائنز،صدر بہاولپوراور خیرپور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے605 لیٹر دیسی شراب و 440لیٹر لہن معہ 03عدد چالو بھٹیاں برآمد کر لی۔تھانہ قائمپور،کینٹ،سٹی حاصلپور اور عباسنگر پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے04 عدد پسٹل 30 بور اور 01عدد پسٹل9 ایم ایم اوربندوق12بور برآمد کرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(827)
29.12.2022
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کاپولیس تھانہ خیرپور ٹامیوالی کا سرپرائزوزٹ ،ریکارڈ چیک کیا، سیکیورٹی بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایات جاری،شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او عبادت نثار ۔
تفصیل کے مطابق (       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے گذشتہ رات تھانہ خیر پور ٹامیوالی کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران  تھانہ میں ریکارڈ ، صفائی ستھرائی اور کرائم ریکارڈ چیک کیا۔ حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آ گاہی حاصل کی ۔ایس ایچ اوریاض احمد فیاض اور محررنے بریفنگ دی۔اس موقع پرSHO ،تفتیشی آفیسران اور محرر کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتائو کریں ،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور پولیس گشت کو مزید موثر بنا ئیں ۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں مزید تحرک کریں تاکہ ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جائیں ۔ سابقہ ریکارڈی اشخاص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ چوری، ڈکیتی ، رہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شہریوں کا چھینا ہو امال برآمد کرکے متاثرین کے حوالے کریں۔کسی بھی واردات کی صورت میں ایس ایچ اوز موقع پر جا کر متاثرہ شخص سے مکمل تعاون کریں اور اس کی تسلی و تشفی کرائیں اور میرٹ پر مقدمہ درج کریں۔ پولیس کی اولین ڈیوٹی لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے ۔ تھانے میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا اور وہاں کام کرنے والے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فرنٹ ڈیسک پر آنے والے شہریوںسے عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کے معاملے کا فوری اندراج کریں تاکہ اس سسٹم سے لوگوں کو پیش آنے والی دقتوں کا خاتمہ ہو۔ حکومت پنجاب اور آ ئی جی پنجاب کی فرنٹ ڈیسک کے سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا اس سسٹم سے  لوگوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں پر پولیس کا اعتماد بحال ہو گا ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

Thursday, December 29, 2022