PRESS RELEASE DATE 30.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(828)
30-12-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ، ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

************************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(829)
30-12-2022
بہاول پور()ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہری منعقدکرنے کاتسلسل جاری،عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیزتک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل کوبروئے کارلایاجا رہاہے، ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر منیر احمدضیاء رائوکے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقہ کی مساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری رکھاہواہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل اسی طرح جاری رہے گاتاکہ شہریوںکے مسائل کو ان کی دہلیزپرسنااورحل کیا جاسکے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترمیں بھی شہریوں کے مسائل سن کرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔
ترجمان  بہاولپورپولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(830)
30-12-2022
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کاپولیس تھانہ سٹی یزمان کا سرپرائزوزٹ ،ریکارڈ چیک کیا، سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات۔ علاقہ میں جرائم کے کنٹرول کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثرکیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، ڈی پی او

تفصیل کے مطابق (       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے گذشتہ رات تھانہ سٹی یزمان کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران  تھانہ میں ریکارڈ ، صفائی ستھرائی اور کرائم ریکارڈ چیک کیا۔ حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آ گاہی حاصل کی ۔ایس ایچ او اور محررنے بریفنگ دی۔ وزٹ کے دوران تھانہ جات کی صفائی اور ریکارڈ چیک کیا، تھانہ جات کی حدود میں کرائم کا جائز ہ لیا زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کرکے حقائق یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔فرنٹ ڈیسک کی چیکنگ کے دوران عملہ کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کے آنے پرعزت و احترام سے پیش آتے ہوئے فوری طور پر ان کے کام کرکے بھجوائے جائیں اور ریکارڈ کی روزانہ کی بنیاد پر اپڈیشن کرنے کی ہدایات دیں۔ حوالات کاجائزہ لیا او ان میں موجود حوالاتیوں کے بارے میں دریافت کیااور ایس ایچ اوز کو ہدایات دی کہ حوالاتیوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ تھانہ میں آنے والے تمام سائلین کے لیے بیٹھنے کو مناسب انتظام کیا جائے ، سائلین کے ساتھ اپنا رویہ شائستہ رکھا جائے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔ڈی پی اونے مزید کہا کہ علاقہ میں جرائم کے کنٹرول کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثرکیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

Friday, December 30, 2022