PRESS RELEASE DATE 31.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(831)
31.12.2022
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کاپولیس تھانہ بغداد الجدید کا سرپرائزوزٹ ،ریکارڈ چیک کیا، سیکیورٹی بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایات جاری،شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او عبادت ن
ثار ۔
تفصیل کے مطابق (       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے گذشتہ رات تھانہ بغداد الجدید کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران  تھانہ میں ریکارڈ ، صفائی ستھرائی اور کرائم ریکارڈ چیک کیا۔ حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آ گاہی حاصل کی ۔ایس ایچ اوعابد حمید اور محررنے بریفنگ دی۔اس موقع پرایس ایچ او ،تفتیشی آفیسران اور محرر کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتائو کریں ،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور پولیس گشت کو مزید موثر بنا ئیں ۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں مزید تحرک کریں تاکہ ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جائیں ۔ سابقہ ریکارڈی اشخاص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ چوری، ڈکیتی ، رہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شہریوں کا چھینا ہو امال برآمد کرکے متاثرین کے حوالے کریں۔کسی بھی واردات کی صورت میں ایس ایچ اوز موقع پر جا کر متاثرہ شخص سے مکمل تعاون کریں اور اس کی تسلی و تشفی کرائیں اور میرٹ پر مقدمہ درج کریں۔ پولیس کی اولین ڈیوٹی لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے ۔ تھانے میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا اور وہاں کام کرنے والے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فرنٹ ڈیسک پر آنے والے شہریوںسے عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کے معاملے کا فوری اندراج کریں تاکہ اس سسٹم سے لوگوں کو پیش آنے والی دقتوں کا خاتمہ ہو۔ حکومت پنجاب اور آ ئی جی پنجاب کی فرنٹ ڈیسک کے سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا اس سسٹم سے  لوگوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں پر پولیس کا اعتماد بحال ہو گا ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(832)
31-12-2022 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرنیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل،ضلع میں62پکٹس قائم ہونگیں،جن پر ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سمیت 600سے زائد پولیس افسران واہلکاران تعینات ہونگے۔ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس اورسادہ کپڑوں میں اہلکاران بھی اپنے فرائض سرانجام دینگے،قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی ،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی ،آتش بازی اوردیگر قانون شکنی کرنے والے عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او
۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پرضلع بھر میںایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سمیت600سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کے ساتھ سا تھ ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس،ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ اورشہرو ضلع بھر کے مختلف مقامات پر قائم کی گئیں62 پکٹ ہائے /پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی اونے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ٹریفک پولیس کا عملہ اہم رش والی جگہوں ، چوکوں اور پلازوں و دیگر اہم پوائنٹس پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنائیں ۔ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز جاری کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کویقینی بنائیں۔زہریلی شراب کی تیاری اورخرید وفروخت کے علاوہ استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔نشہ آوور اشیاء خصوصاًشیشہ کے استعمال اورخرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔جبکہ موٹرسائیکلوں کے سلنسر نکالنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے، سکیورٹی آرڈر کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شرپسند ، تخریب کار، شدت پسندعناصر زاور دہشتگردوں پر کڑی نظررکھی جائے،اس بارے میں کسی بھی معلومات کی صور ت میںافسران فوری طور پر موقع پر جاکر کارروائی کریں۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انچارج ایلیٹ، انچارج ڈولفن اسکواڈ، انچارج محافظ اسکواڈنیوائیرنائٹ کو اپنی ٹیموں کے ساتھ موجود رہیںگے۔ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میںکنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے اس نمبر پر0629250363یا ریسکیو15 پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(833)
31-12-2022 
بہاول پور()ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار کا ڈی آئی جی (ر)سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا دورہ،اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے موٹر کار بیج نمبر 93کی ٹریننگ مکمل،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی اوعبادت نثار
۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی  کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں02 ہفتہ پر مشتمل ٹریننگ93 و یں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کوڈی پی او عبادت نثار نے انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول ایوب گجرایس آئی کے ہمراہ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے۔آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

Saturday, December 31, 2022