PRESS RELEASE DATE 01.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیسشعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز 01
مورخہ 01/01/2023
بھاولپور ( ) پولیس تھانہ سٹی یزمان کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، جرائم میں ملوث ماٹھو گینگ کے دو بڑے ڈکیٹ پابند سلاسل، ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ اور پسٹل برآمد، عوام الناس کا خراج تحسین، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق بھاولپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس تھانہ سٹی یزمان کی ٹیم نے ایس ایچ او محمد صدیق ڈھڈی کی قیادت میں ماٹھو گینگ کے دو بڑے ڈکیٹوں کو گرفتار کر لیا جن سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ گھروں میں ڈکیتی کرنے والا ایک اور ڈکیت عنصر عرف ملاں بھی گرفتار کر لیا گیا جس سے 70 ہزار روپے سے زائد رقم اور واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ڈی پی او بہاولپور نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ یزمان کی سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی ایس ایچ او سٹی یزمان سٹی صدیق ڈھڈی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے اور ایسی مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز 02
مورخہ 01/01/2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر مسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سخت سیکیورٹی، حالیہ کرسمس تہوار اور نیوائیر کے تناظر میں سنڈے سروسز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا اور ملازمان کو بریفنگ دی، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر اتوار کے روز ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے، چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری
 سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

******************************

Sunday, January 1, 2023