PRESS RELEASE DATE 02.01.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(03)
02-01-2023
بھاولپور ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کاپولیس تھانہ سمہ سٹہ کا سرپرائزوزٹ، ریکارڈ چیک کیا، سیکیورٹی بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایات جاری، شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے تھانہ سمہ سٹہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران  تھانہ میں کرائم ریکارڈ، سیکیورٹی انتظامات اور صفائی ستھرائی چیک کی۔ حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ایس ایچ او مسلم ضیا اور محرر تھانہ نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی پی او نے ایس ایچ او، تفتیشی آفیسران اور محرر کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتا کریں، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور پولیس گشت کو مزید موثر بنا ئیں۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں مزید تحرک کریں تاکہ ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جائیں۔ سابقہ ریکارڈی اشخاص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ چوری، ڈکیتی ، رہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شہریوں کا چھینا ہو امال برآمد کر کے متاثرین کے حوالے کریں۔کسی بھی واردات کی صورت میں ایس ایچ اوز موقع پر جا کر متاثرہ شخص سے مکمل تعاون کریں اور اس کی تسلی و تشفی کرائیں اور میرٹ پر مقدمہ درج کریں۔ پولیس کی اولین ڈیوٹی لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ تھانے میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا اور وہاں کام کرنے والے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فرنٹ ڈیسک پر آنے والے شہریوں ںسے عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کے معاملے کا فوری اندراج کریں تاکہ اس سسٹم سے لوگوں کو پیش آنے والی دقتوں کا خاتمہ ہو۔ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کی فرنٹ ڈیسک کے سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا اس سسٹم سے  لوگوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں پر پولیس کا اعتماد بحال ہو گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

******************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(04)
02-01-2023
 بہاول پور(   ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(05)
02-01-2023 
بہاول پور()پولیس پکار15سنٹرالائزڈسسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہ دسمبر2022 ئ، کل52250 ایمرجنسی کالز میں سے32292 فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں،شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے،پولیس افسران 15 کی کال پرفوری ریسپانس کریں،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر رسپانس میں سستی یا غفلت پرمحکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پکار15سنٹرالائزڈسسٹم بہاول پورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7 ایکٹیوہے۔ دسمبرکے مہینے میں پکار15سنٹر الائزڈسسٹم پر کل52250کالز موصول ہوئیں،جن میں 4540کالزپر فوری امداد جبکہ1760کالزپرشہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ32292جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ایوریج رسپانس10منٹ رہا۔ٹریفک کیسسزسے متعلق164کالزموصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگرمتعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرا ت بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پروارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اورعزت وآبرو کا تحفظ کویقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اورایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

Monday, January 2, 2023