PRESS RELEASE DATE 03.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(06)
03-01-2023
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ، متعددملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے 03کلو سے زائد چرس،07پسٹل 30بور، 02رپیٹر12بور، 01کاربین 12بور اور 01عدد پسٹل9ایم ایم برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ کینٹ اور دھوڑکوٹ نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے02 ملزمان کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے85 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ کینٹ، بغدادالجدید اور سٹی احمدپورشرقیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے03 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے3290گرام چرس اور 50گرام آئس برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ سول لائنز، چنی گوٹھ اور خیرپورٹامیوالی نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر03ملزمان کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا۔ جبکہ سمہ سٹہ ، دھوڑکوٹ، سٹی یزمان اور صدر بہاولپور نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے12 ملزمان کو گرفتار کے قبضہ سے 07 عددپسٹل، 02عدد رپیٹر12بور، 01عدد کاربین 12بوراور 01 عدد پسٹل 9ایم ایم برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(07)
03-01-2023
بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف سے سال 2022 میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 710 موبائل فون اور گذشتہ ماہ دسمبر2022میں لاکھوںروپے مالیت کے 120موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔سال 2022 میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے موبائل مارکیٹ اور شاپ کیپرز کے تعاون سے 60567موبائل فون کو چیک کیا گیا جس میں کروڑوں روپے مالیت کے 710موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔ جبکہ گذشتہ ماہ دسمبر 2022میں 8282موبائل فون کو چیک کیا گیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے 120موبائل فون ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔ پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

Tuesday, January 3, 2023