PRESS RELEASE DATE 04.01.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(08)
04.01.2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ایک ہی روز میں 20 ملزمان گرفتار، 130لیٹر دیسی شراب ولہن 70لیٹر معہ چالو بھٹی،02کلو گرام چرس، 05عدد پسٹل30بوراور 02عدد پسٹل 9ایم ایم ، تیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے06ملزمان اورپنجاب سائونڈ ایکٹ کا 01ملزم گرفتار ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب  محمد عامر ذوالفقار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سٹی یزمان اور قائمپورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے130لیٹر دیسی شراب و لہن 70لیٹر معہ چالو بھٹی برآمدکرلی۔تھانہ کوتوالی اور کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 02کلو گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ کینٹ، نوشہرہ جدید ،کوتوالی اورسمہ سٹہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے07 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے05عدد پسٹل 30 بوراور 02عدد پسٹل 9ایم ایم برآمدکرلیے۔تھانہ سمہ سٹہ اور بغدادالجدید پولیس نے تیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کیا۔اس کے علاوہ تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے01 ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

****************************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(09)
04-01-2023
بہاول پور()پولیس خدمت مراکزبہاول پورکی پراگریس رپورٹ ماہ دسمبر 2022ء ،5399 شہری پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پورپرپولیس سے متعلقہ مختلف سروسزسے مستفید ہوئے،خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا فایس  ہیں،ایک چھت تلےایف آئی آر کے اندراج کی درخواست سمیت شہریوں کی آسانی اورکسی بھی دشواری کاسامناکیے بغیرپولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیے جارہے ہیں۔ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی'' پبلک سروس پالیسی''کے سپرٹ کے تحت ڈی پی اوعبادت نثار کی سربراہی میں پولیس خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہاہے،حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے،خدمت مراکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دیناہے۔جس کے تحت شہریوں کی آسانی کے لیے پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پوراورپولیس موبائل خدمت مرکزکام کررہی ہے، جہاں پرشہریوںکو ایف آئی آرکے اندراج کی درخواست سمیت پولیس سے متعلقہ مختلف سروسزفراہم کی جارہی ہیں،انچارج پولیس خدمت مراکزبہاول غلام مرتضیٰ اے ایس آئی اوران کی ٹیم نے ماہ مارچ میں بہاول پورکے علاوہ تحصیل احمدپورشرقیہ اورحاصل پورمیں پولیس خدمت مراکز شہریوں کوایک چھت تلے مختلف سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ مارچ کے دوران ہزاروں خدمت مراکزمیں پولیس سے متعلقہ دی جانے والی سروسزسے مستفید ہوئے۔ان سروسزمیں 275کریکٹرسرٹیفکیٹ ،95ایف آئی آرزکی کاپی،186کرایہ نامہ کا اندراج،249 گمشدگی رپورٹ،74گاڑیوں کی ویر یفیکشن،1337جنرل پولیس ویر یفکیشن،1507لرنر رینیول،1075ڈرائیونگ لائسنس رینیول،24 ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور33انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔ڈی پی اونے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقار کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایاجا رہاہے،انہوں نے پولیس خدمت مراکز پر کام کرنے والے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کے جذبے سے کا م کرتے ہوئے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(10)
04-01-2023
 انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنیئر و جونئیر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیار ائو کا ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے ہمراہ بہاولپور پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد کیا،ریجن بہاولپور کے 150سے زائد سینئر و جونیئر پولیس افسران کی شرکت، ملازمان کو درپیش مسائل کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

بہاول پور(       )تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سینئر و جونئیر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری، ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیار او کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکے ہمراہ پولیس لائن میں اجلاس کا انعقاد کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹرعبادت نثار نے ریجنل پولیس آفیسر کو خوش آمدید کہا۔ریجنل پولیس آفیسر کو پولیس لائن میں پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔جس کے بعد انہوں نے یاد گارِ شہداء پر پھو لوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے پودا بھی لگایا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے افسران اہلکار ان کے مسائل پوچھے ۔ آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمان کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔ جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے ویلفیئر کے نظام میں بہتری کیلئے اجلاس میں شامل پولیس افسران سے ان کی رائے بھی لی۔اجلاس میںریجن بہاولپور کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس ملازمان نے شرکت کی۔ اس دوران ریجنل پولیس آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمان کی ویلفئیر میرے لئے اولین ترجیح ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ڈسپلن پر نو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کرپٹ اور بُرے کردار کے ملازم کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ،اس کے بعدریجنل پولیس آفیسر نے ملازمان کے مسائل سنے اور جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ڈسپلن پر نو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کرپٹ اور بُرے کردار کے ملازم کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ،اس کے بعدریجنل پولیس آفیسر نے ملازمان کے مسائل سنے اور جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

Wednesday, January 4, 2023