PRESS RELEASE DATE 21.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(47)
21-01-2023
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ، 24ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے 03کلو سے زائد چرس،460لیٹر دیسی شراب و 50لیٹر لہن معہ چالو بھٹی اور 01ولائیتی شراب،02 پسٹل 30بور برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ عباسنگر ،مسافر خانہ،صدر احمدپور شرقیہ،ڈیرہ نواب صاحب،نوشہرہ جدید،سٹی یزمان اور دھوڑکوٹ نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے11 ملزمان کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے460 لیٹر شراب دیسی ولہن 50لیٹرمعہ چالو بھٹی اور 01ولائیتی بوتل برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ کینٹ، اوچشریف،سٹی یزمان اور سٹی حاصلپور نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے04 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے3890گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ سول لائنزپولیس نے پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر04ملزمان کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا۔ جبکہ خیر پور ٹامیوالی اور بغداد الجدیدپولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے02 ملزمان کو گرفتار کے قبضہ سے 02 عددپسٹل30بوربرآمد کر لیا۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے02ملزمان کو گرفتارکرلیے۔تھانہ کوتوالی پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 01ملزم کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(48)
21-01-2023 
بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے موٹر کار بیج نمبر 93کی ٹریننگ مکمل، اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی لائسنس کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں02 ہفتہ پر مشتمل ٹریننگ93 و یں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کوڈی ایس پی ٹریفک ملک اقبال اعوان نے انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول ایوب گجرایس آئی کے ہمراہ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے۔آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

Saturday, January 21, 2023