PRESS RELEASE DATE 23.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(51)
23-01-2023
بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف سے ماہ جنوری 2023 کے پہلے 20روز میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے77 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ جنوری 2023کے پہلے 20روز میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 77موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(52)
23-01-2023
 بہاول پور(   ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(53)
23-01-2023
بہاولپور()ڈی پی او عبادت نثار کی طرف سے ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے مختلف مقامات کے علاوہ خارجی اورداخلی راستوں پرمؤثرسنیپ چیکنگ کے احکامات جاری،داخلی وخارجی راستوں پرجدید ٹیکنالوجی کے رجحانات کے تحت سنیپ چیکنگ کی جائے تو جرائم پیشہ عناصر کی ضلع میں آمدورفت نہیں ہو سکتی،ڈی پی او 
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیکنگ قانون شکنی کی عملی مانیٹرنگ کی پہلی نتیجہ خیز سیڑھی اورایک بڑاقانونی ہتھیارہے،سنیپ چیکنگ کو اگر اس کی روح کے مطابق عمل میں لایا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور بہت سے جرائم کا قبل از وقت انسداد کیا جا سکتا ہے،ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اورداخلی راستوں پر مؤثرسنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیں،سنیپ چیکنگ کرنے والے افسران اگر ماہرانہ انداز میں یہ کام کریں تو ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں سے نا کوئی قانون شکن ضلع میں آ سکتا ہے اور نا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مال مویشی چوری، ناجائزاسلحہ اورمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں،اگر سستی،لاپرواہی اورغفلت نا برتی جائے تو مؤثر سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ عناصر،گینگز بھی پکڑے جا سکتے ہیں جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحمل روک کر معاشر ے کومعاشرتی بدامنی سے بچایا جا سکتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

******************

Tuesday, January 24, 2023