PRESS RELEASE DATE 24.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(53)
24-01-2023
بہاول پور()انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 03 روزمیںمنشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،25ملزمان گرفتار، قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس اور 320لیٹر دیسی شراب و لہن115لیٹرمعہ 02عدد چالو بھٹیاں اور 02عدد ریوالور 32بور، اور 01عدد پسٹل 30بور برآمداور جوا کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جاری کردہ مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف مہم جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب،کینٹ،سٹی یزمان،صدر یزمان اورڈیراور پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05عدد ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے4کلو170 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ صدر احمدپور شرقیہ،نوشہرہ جدید،ڈیرہ نواب صاحب اور خیرپور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 06عددملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے320 لیٹر دیسی شراب و لہن115لیٹر اور02عدد چالو بھٹیاںبرآمد کر لی۔تھانہ ڈیرہ نواب صاحب،کوتوالی اور مسافر خانہ پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے03عدد ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے01عدد پسٹل 30 بور اور 02عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔تھانہ صدر احمد پور شرقیہ اوربغداد الجدید پولیس نے جوا کھیلنے والے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم برامد کر لی۔ متعلقہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(54)
24-01-2023
بہاولپور()پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ 15دنو ں میں  87652مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے66اور عدالتی مفرران 07 کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 14487مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 45 گاڑیوںکا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ 15 دنو ں میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ 87652مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے66اور عدالتی مفرران 07 کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 14487مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 45 گاڑیوںکا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسر کرائم کنٹرول  اور جرائم کی روک تھام میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

Tuesday, January 24, 2023