PRESS RELEASE DATE 25.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(55)
25-01-2023
بہاول پور()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گذشتہ 20روز کی کارکردگی ، 281 اشتہاری و30عدالتی مفروران سمیت489 ملزمان گرفتار، منشیات میں 21کلو 770گرام چرس ، 267کلوبھنگ اور 50گرام آئس برآمد ،غیر قانونی اسلحہ میں31عددپسٹل30بور، 01رپیٹر، 02کاربین، 02رائفل، 02بندوق اور 01ریوالور32بور برآمد، مقدمات درج ۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی ا وعبادت نثار ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ سٹی حاصلپور، سٹی یزمان ، دھوڑکوٹ،بغداد الجدید اور چنی گوٹھ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمات درج کرکے 53ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی لاکھوں روپے اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو50ملزمان کوگرفتارکرکے قبضہ سے2386 لیٹر دیسی شراب ، 280لیٹر لہن معہ 10چالو بھٹیاںاور 01عدد ولائیتی بوتل برآمدکرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں25ملزمان کو گرفتار کر کے 21کلو 770گرام چرس ، 267کلوبھنگ اور 50گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے39 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 31عددپسٹل30بور، 01رپیٹر، 02کاربین، 02رائفل، 02بندوق اور 01ریوالور32بور برآمدکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''اے'' کے24اور ''بی'' کے257سمیت281 مجرم اشتہاری جبکہ کیٹگری ''بی'' کے30عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا ۔ سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ سول لائنز، چنی گوٹھ، خیرپورٹامیوالی، سٹی احمدپورشرقیہ اور دھوڑ کوٹ نے 08مقدمات درج کرکے 11ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

************************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(56)
25-01-2023
بہاول پور پولیس جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کے لئے تکنیکی بنیادوں پر بھی متحرک، سمارٹ پولیسنگ اور آن لائن سسٹم کا بھرپور استعمال، ماہ جنوری کے پہلے 20روز میں 300سے زائد پرائیویٹ ملازمان کی رجسٹریشن مکمل ،ڈی پی او عبادت نثار کے حکم پر رہائش گاہوں ،کاروباری مراکز اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین کی رجسٹریشن مہم جاری ،شہریوں کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے،اپنی رہائش گاہوں ،کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر پرائیویٹ ملازم رکھنے سے پہلے قریبی تھانے میں رجسٹر یشن لازمی کروائیں تاکہ عوام الناس کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ڈی پی او۔
 بہاولپور()تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کی  طرف سے انسداد جرائیم مہم اور عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کاوشیں تیز کردی گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر ماہ جنوری کے پہلے 20روز میں 300سے زائد پرائیوٹ ملازمین رجسٹرڈ کیے گئے جس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔ ڈی پی او بہاولپور نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ مکان کی کرایہ داری اور اپنی ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں  پر ملازم رکھنے سے پہلے قریبی تھانے میں رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ عوام الناس کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ ڈی پی اوعبادت نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور شر پسند عناصر ایک شہر سے دوسرے شہر جرم کی نیت سے جاتے ہیں یا پھر مختلف مقدمات میں مطلوب افراد اپنے آپ کو چھپانے کیلئے ہوٹلز، سرائے یا مکان کرائے پر لیکر پناہ اختیار کرتے ہیں۔علاوہ ازیں عوام الناس کی ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔قیام امن اور انسداد جرائم کے سلسلہ میں ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین کی رجسٹریشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے۔ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے شہری ضلع کا امن خراب کرنے اور دوسرے شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انسداد جرائم مہم کے تحت بہاولپورپولیس انتہائی تندہی سے کاوشوں میں مصروف عمل ہے جس میں مستقبل میں مزید تیزی لائی جاے گی۔ تاکہ ضلع بہاولپور کو امن کا گہوارہ اور عوام الناس کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع پنجاب پولیس کا نصب العین ہے افسران جدید اور عوام دوست پولیسنگ کے ساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضا قائم کر سکیں۔
ترجمان پولیس بہاولپور

******************

Wednesday, January 25, 2023