PRESS RELEASE DATE 26.01.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(57)
26-01-2023
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،26ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے 03کلو سے زائد چرس،460لیٹر دیسی شراب و 40لیٹر لہن معہ 02عددچالو بھٹیاں برآمد،08 پسٹل 30بوراور 01ریوالور 32بور برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ ہیڈراجکاں،ڈیراور،چنی گوٹھ،صدر احمدپور شرقیہ،سٹی حاصلپور،صدر یزمان، اور دھوڑکوٹ نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے08 ملزمان کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے410 لیٹر شراب دیسی ولہن 40لیٹرمعہ 02عددچالو بھٹیاں برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ صدر احمدپور شرقیہ،سٹی احمدپور، اور کوتوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے04 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے3کلو260گرام چرس برآمدکرلی۔ جبکہ خیر پور ٹامیوالی ،سٹی حاصلپور،صدر احمدپور شرقیہ،عباسنگر،کوتوالی،صدر یزمان، اور مسافر خانہ پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے09 ملزمان کو گرفتار کے قبضہ سے 08 عددپسٹل30بوراور 01عدد رپیٹر 32بور برآمدبرآمد کر لیا۔تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ،چنی گوٹھ،سمہ سٹہ اورمسافرخانہ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے05ملزمان کو گرفتارکرلیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس 

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(58)
26-01-2023
بہاول پور() نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور کے مارننگ وایوننگ کے موٹرسائیکل/ موٹرکاراور جیپ کے بیج نمبر 08کی ٹریننگ مکمل ,اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوںکوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہLTV کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں دوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکاراور جیپ کے بیج  نمبر08 کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ اب تک105 امیدواران سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ بیج  نمبر09 کی  ٹریننگ شروع کردی گئی ہے۔ ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(59)
26-01-2023 
  بہاولپور() پولیس کے 2انسپکٹر  لیگل کی ڈی ایس پی  لیگل کے عہدے پر ترقی، آر پی او بھاولپور منیر احمد ضیاء رائو  اور ڈی پی اوعبادت نثار نے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کو رینکس لگائے اور مبارکباد دی۔ 
بہاولپور(   ) آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پروموشن بورڈ میں ریجن بہاولپور کے انسپکٹر لیگل سے ڈی ایس پی لیگل کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران جام محمد محسن انڑ اور عبدالرئوف جاوید کو ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیاء رائو اور ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار نے ترقی کے رینک لگائے۔ آر پی او نے اپنی نیک تمناں کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے رینک میں ترقی آپ کی محنت کا نتیجہ ہے اور اپنے ہم منصب افسران میں بہتر کارکردگی ہونے کی بنیاد پر آپ لوگوں کو بورڈ نے ترقی  کے لئے موذوں سمجھا۔ پولیس فورس کی کارکردگی بہتر بنانے میں سپروائزری افسران کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے لہذا تمام افسران مثالی لیڈرز کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت فورس سے بہترین پرفارمنس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کمیونٹی اور جدید پولیسنگ کو شعار بنائیں اور جرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات و انصاف کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور ہمیں نئے عہدے کے ساتھ ملنے والے فرائض کو مزید محنت، فرض شناسی اور بھرپور لگن کے ساتھ ادا کرنا چاہئیے۔ اس موقع پر ایس پی لیگل محمد خان جوئیہ بھی موجود تھے۔
ترجمان بھاولپور پولیس

*********************

 

Thursday, January 26, 2023