PRESS RELEASE DATE 27.01.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(60)
27-01-2023
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(61)
27-01-2023
بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاولپور میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز کاقیام،  صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے  جہاں منشیات کی خرید و فرخت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے وہیں منشیات کے عادی افراد کو اس لعنت سے چھٹکارا دلانا انتہائی ضروری ہے،  منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہمار اعزم ہے اور یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاولپور میں نشے کے عادی افراد کے لئے ڈرگز ری ہیبی لی ٹیشن سنٹر کے نام سے بحالی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی دن رات مصروف عمل ہے۔قیام سے لے کر اب تک  بحالی مرکزمیں مجموعی طور پر 80 سے زائد مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں سے 60سے زائدمریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ ا س وقت 20مریض زیر علاج ہیں جو بتدریج صحت یاب ہو رہے ہیں۔ نشے کے عادی افراد مناسب دیکھ بھال اور ذہنی تربیت کی بدولت نشے جیسی لعنت سے چھٹکارا پا کر معاشرے کے ذمہ دار شہری بن جائینگے۔  ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے  اپنے پیغام میں کہاکہ بحالی مرکزمیں علاج کیلیے داخل ہونے والے نشے کے عادی افراد کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ ان افراد کی باقاعدہ اور صحیح طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ جلد نشے کی لعنت سے پاک ہو کر دوبارہ معاشرے کے لئے ذمہ دار شہری بن سکیں۔ اس بحالی مرکز میں مستحق افراد کے لئے تمام سہولیات بلا قیمت میسر ہوں گی۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلیے بہاولپور پولیس تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے لیکن پولیس کے ساتھ ساتھ یہ ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس اہم فریضے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ منشیات اور دوسرے نشہ آور چیزوں کو معاشرے میں جڑ سے اکھاڑنے کیلیے ضروری ہے کہ عوام بھی منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد کو اس لعنت سے باہر نکلنے اور انہیں معاشرتی دھارے میں واپس لانا ہم سب کی سماجی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان لوگوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے ۔صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے بھاولپور پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے جس میں پولیس کا ہر سینئیر و جونئیر آفیسر دن رات مصروف عمل ہے۔ 
ترجمان بھاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(62)
27-01-2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،متعدد ملزمان گرفتار، 194لیٹر دیسی شراب ولہن معہ01 چالو بھٹی،01کلو گرام سے زائد چرس، 04عدد پسٹل30بور اورجواریوں سے دائوپر لگی رقم معہ جوئے کا سامان برآمد ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سٹی حاصلور اور قائمپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کاشف اور محمد نواز کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے94لیٹر دیسی شراب و لہن 100لیٹر معہ01 چالو بھٹی برآمدکرلی۔تھانہ اوچ شریف اور ہیڈراجکاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ریاض اور عقیل کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ اوچ شریف ، سٹی یزمان اورصدر یزمان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بشیر احمد،  عبدالرحمن ، کاشف اور امین کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے04عدد پسٹل 30 بوربرآمدکرلیے۔ جبکہ تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ پولیس نے پنجاب بھکاری ایکٹ کی خلاف ورزی پرملزم صفدرکو گرفتار اورتھانہ صدر احمدپور شرقیہ نے قمار بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شاکر، وقاص اور ایوب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائوپر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

 

Friday, January 27, 2023